8 دلکش اور جدید دالان خانے، نقل کرنے کی دلچسپ تجاویز کے ساتھ

usranaz usranaz
Apto. João, RSRG Arquitetos RSRG Arquitetos Salas de estar minimalistas
Loading admin actions …

رہائشی کمرہ ایک ایسی جگہ ھے جہاں ہم اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں اور اکثر اوقات ٹی۔وی دیکھتے ہیں۔اس کی آرائش اور سجاوٹ کے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں تو آپ کو احساس ھوگا کہ یہ کمرہ اپنی فعالیت کی بدولت ایک اچھے منظر اور خصوصی توجہ کے لائق ھے۔جب آپ رشتہ داروں کو یا مہمانوں کو گھر دعوت پر بلاتے ہیں تو رہائشی کمرہ کی دیواریں، اس کی منظم روشنیاں اور اس کا فرنیچر براہِ راست آپ کی شخصیت کی عکاسی پیش کر رھے ھوتے ہیں۔ اسی طرح رہائشی کمرہ کی سجاوٹ اور دلکشی سے پورے گھر کی خوبصورتی اور سجاوٹ ظاہر ھورہی ھوتی ھے،رہائشی کمرہ کی اہمیت اس وقت بڑھ جاتی ھے جب یہ گھر کے کسی دوسری حصے سے منسلک ھو رھا ھو جیسے کہ باورچی خانہ یا کھانے کا کمرہ وغیرہ۔

جب آپ اس کے بارے میں کام شروع کرنا چاہتے ہوں تو زیادہ پریشان ھونے کی ضرورت نہیں ، آپ کے لئے آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں آٹھ ایسی تجاویز لائے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ کا رہائشی کمرہ خوبصورت اور جدید سٹائل کے ساتھ دلکش منظر پیش کرنے لگ جائے گا۔

1. مختلف نمونوں کے ساتھ قدرتی رنگ

1.  قدرتی رنگ بہترین ھوتے ہیں لیکن آپ ان کو سادہ طور پر استعمال کی بجائے کچھ دلکش نمونوں اور شکلوں میں پیش کریں، اس سے رہائشی کمرہ سٹائلش نظر آئے گا۔

2. منفرد اور دلچسپ آرائشی ٹکڑا

آپ کے رہائشی کمرے میں کم سے کم ایک ایسا آرائشی اور سجاوٹی ٹکڑا ضرور ھونا چاہئے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر لے۔ جیسا کہ اس ماڈل میں چھت سے لٹکنے والے دلکش فانوس دکھائے گئے ہیں۔

3. متوازن

ہر شے کے لئے توازن کا ھونا ضروری نہیں ھے۔ لیکن کچھ چیزوں کو بالکل ٹھیک ھونا ضروری ھوتا ھے جیسے کہ اس تصویر میں آرائشی ہینٹگز صوفے کے پیچھے توازن میں ہی خوبصورت لگتی ھے، تھوڑا سا بھی غیر متوازن میں یہ بہت بھدی محصوس ھو سکتی ھے۔

4. دیہاتی اور جدید ڈیزائن کا اشتراک

جدید  اور پُر کشش ڈیزائن میں تھوڑا سا دیہاتی عنصر کمرہ میں ایک نئی رونق اور دلکشی فراہم کرتا ھے۔ جیسا کہ اس جدید اور پُرتعیش ماحول میں اینٹوں کی دیوار نے ایک خاص سماں باندھ رکھا ھے۔

5. قدرتی اور ترو تازہ ماحول

اپنے رہائشی کمرے میں قدرت کے رنگوں کو ضرور جگہ دیں جیسے کہ اپنے کمرے میں تازہ پودوں اور پھولوں کے گملوں کو رکھنے سے آب و ھوا ترو تازہ اور ٖفضا صاف ستھری رہتی ھے اور ساتھ ساتھ کمرے میں سبز رنگ کی دلکشی بھی آنکھوں کو اچھی لگتی ھے۔

6. مختلف مجموعوں کا اشتراک

یاد رکھیں مختلف چیزوں کے اشتراک سے ایک شاہکار ڈیزائن ترتیب پا جاتا ھے جیسے کہ گول دائروں کے ساتھ مثلثی شکلیں،بلاک کے ساتھ پھولوں کی شکلیں، ہلکے رنگوں کے ساتھ گرم اور شوخ نمونوں کا مجموعہ، ایسے سٹائل کمرے میں ایک جدت کو ابھارتے ہیں۔

7. کھلی منصوبہ بندی

کُھلی منصوبہ بندی آپ کے رہائشی کمرے میں بہت سے سٹائل کو شامل کر سکتی ھے۔یہاں پرآپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے سٹائل کے اشراک سے رہائشی کمرہ ایک دلفریب اور دلکش منظر پیش کر رھا ھے۔

8. روشنی کا نظام

homify Salas de estar modernas

اپنے ڈیزائن اور رہائشی کمرہ کی سجاوٹ کے لحاظ سے اپنی روشنی کے نظام کو منظم کریں۔ اسے اپنے کمرے کو روشن کرنے ساتھ ساتھ دلکش آرائشی ٹکڑوں کی صورت میں نصب کریں۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista