کیا آپ بھی گھر میں واضح کھانے کے حصوں پر مشتمل اس نئۓ رجحان کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے مگر آپ کا بجاٹ انٹیریئر ڈیزائنر ہائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھی آپ ہمارے چند پسندیدہ کھانے کے کمروں پر نطر ڈال کر اپنی تخلیقی صلاحیتیں ابھار سکتے ہیں۔ آج ہم نے آپ کو دکھانے کے لیے ہت سے مختلف انداز اکٹھے کیے ہیں، جڑے ہوئے سے لے کر کھلے تک اور بہت سادہ تک۔ تو آئیے، ایک نظر ڈالیے اور دیکھیے کہ آپ کس سے تجاویز حاصل کرنا چاہیں گے۔
چھوٹے گھروں کے لیے بہترین۔ آپ کو بس ایک ناشتے کی بار اور کچھ اچھی روشنیوں کی ضرورت ہے۔ کیا آپ کو یہ ٹائلز بہت پسند نہیں آئیں؟
ایک رسمی کھانے کے کمرے کے لیے اچھا ہے۔ یہ گہرا، پراسرار اور جدید نظر آتا ہے۔ ہمیں یہ میز اپنی چمکدار ٹانگوں کے ساتھ بہت پسند آئی۔
ایک خاندان والے گھر کے لیے بہتر اچھا ہے۔ بچے یہاں آ کر کھانے کا انتظار کر سکتے ہیں اور ماں باپ ان پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ یہ سب بہت مزے دار ہے۔ ہم دیوار کی انوکھی سجاوٹ نقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ہمیشہ حسین، گرم اور گھریلو نظر آتی ہیں۔ ہمیں ٹائلوں کا روایتی ڈیزائن پسند آیک۔ سادہ لکڑی کی میز ایک ایسا اضافہ ہے جس کا رجحان کبھی ختم نہیں ہو گا۔
سادہ، کھلے ڈیزائن کا عملی مظاہرہ ہے۔ اسکینڈی نویائی ڈیزائن کا فرنیچر سفید کمرے میں بہت اچھا لگتا ہے جیسے اسی کا حصہ ہو۔
کچن میں کام کرنے کی فالتو جگہ بن سکتی ہے۔ سخت لکڑی سے بنی میز کام کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے اور ضرورت کے وقت ایک حسین میز بھی۔
تا کہ منظر کا مزا لیا جا سکے۔ یہ کھانے کا حصہ حیرت انگیز ہے۔ گھر صنعتی انداز کا لگتا ہے مگر میز دیہی احساس لاتی ہے اور گھریلو جمالیات قائم کرتی ہے۔
کیوں کہ اس مثال سے ثابت ہے کہ آپ اس کے بغیر ہی حسین کھانے کی جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔دیوار پر لگی سطح نے بیٹھ کر کھانے کو بے حد آسان بنا دیا ہے جبکہ سادہ دیوار کو حسن بھی عطا کیا ہے۔
جتنا چاہیں اپنا نڈر ہو سکتے ہیں۔ ایک چیتے کے پرنٹ والا قالین اور گہری لکڑی کا فرنیچر اسے سفاری انداز دیتے ہیں اور دھوپ سے بھرے اس کمرے کو ایک خاص کشش سے نوازتے ہیں۔
ہمیں اس کھانے کے کمرے سے پیار ہے۔ یہ سب اس فرنیچر کی وجہ سے ہے مگر اتنا خالی ہونے کے باوجود بھی کھانا لگتے ہی یہ سماجی بن جائے گا۔ بہترین!
جن سے اس ڈائننگ روم کی آسائش اور عمدگی بیان کریں۔ پورا سفیدڈیزائن شاندار ہے اور دیہی انداز کے ساتھ مل کر توجہ کھینچ رہا ہے۔ کیا ہم کچھ وقت نکال کر روشنیوں کی تعریف کر سکتے ہیں؟
یہ ڈائننگ روم بڑا ہو سکتا ہے کیوں کہ میز کھنچ جاتی ہے۔ چھوٹی جگہ سے بڑا فائدہ اٹھانے کا اچھا طریقہ ہے۔ ہمیں عام بیٹھنے کی جگہ کا آئیڈیا بھی اچھا لگا۔
مشکل ہو سکتا ہے مگر اس منصوبے نے یہ آرام سے کر دکھایا۔ بڑی سی میز، ڈرامائی سیاہ کرسیوں اور شوخ قالین کے ساتھ کھانے کا کونہ حیرت انگیز ہے۔ مزے دار!
یہ کھانے کا حصہ حسین ہے۔ ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا حصہ ہوتے ہوئے یہ چھوٹی سی میز حیرت انگیز طور پر گھریلو لگتی ہے اگر آپ کچھ پیاری کرسیوں کا اضافہ کر دیں۔ لٹکتی روشنیاں بھی اچھے سے لگائی گئی ہیں۔
اس میرے میں کھانے کا حصہ جدید فرنیچر سے لیس ہے۔ ہموار سفید بینچ اسے گھیرے ہوئے سفید دیواروں کے ساتھ قدرتی نظر آتا ہے۔ کچھ پیلے رنگ کا اضافہ اور یہ مکمل ہے۔
مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: کچن کے لئے لکڑی کے 8 بنچ – گرینائٹ سے سستے۔