نئے شادی شدہ جوڑوں کے کمروں میں استعمال ہونے والے ۶ رنگ

Shahtaj Shahtaj
جمال , Batool Batool Quartos modernos
Loading admin actions …

آج کل کے نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے جتنی ان کی آگے آنے والی زندگی اہمیت رکھتی ہے اتنی ہی ان کے آگے کی اس زندگی گزارنے کی جگہ اہمیت رکھتی ہے اور وہ ہے ان کا اپنا کمرہ جس میں وہ ایک نئے انسان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرینگے۔ اس خوابگاہ میں لڑکا اور لڑکی مل کر اپنی پسندیدگیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ملا جلا خوابی کمرہ تیار کرتے ہیں جس میں من پسند فرنیچر، رنگ، روشنیاں، اور لوازمات شامل کیے جاتے ہیں۔ آج اسی خوابوں کو مزید حسن اور نفاست فراہم کرنے کے ہم مختلف آئیڈیاز میسر کرینگے جس میں ۶ رنگوں کا شمول بتایا جائے گا جو ایک عام خوابگاہ کو کلاسک خوابگاہ بنائے گا!

۱۔ لال اور سفید رنگ

لال اور سفید رنگ کا دیواروں پر امتزاج ایک شادی شدہ جوڑے کے خوبگاہ میں انتہائی اپنا پن اور کشش پیدا کردیگا۔ اگر ان رنگوں کے ہلکے اور گہرے رنگوں کے ملاپ کو خوابگاہ کی دیواروں پر اس انداز میں کیا جائے کہ کچھ خوبصورت پھول نما وضع کمرے میں چھلکنے لگے تو اس کمرے میں زندگی کا آغاز ہی پھولوں کی طرح خوبصورت اور خوشحال ہوگا۔

۲۔ بھورا رنگ

بھورا رنگ نئے جوڑے کے کمرے میں فرنیچر کی صورت میں منظر عام پر سامنے آئیگا اور وہ ہوگا لکڑی کے فرنیچر کا رنگ جو چاہیں تو تیار شدہ خرید لیں یا پھر کسی بڑھئی سے بنوا لیں۔ لکڑی کا فرنیچر اس نئے جوڑے کے رشتے کی طرح پختہ، پائیدار اور مضبوطی کی نشانی پیش کریگا۔

۳۔ گلابی رنگ

جمال , Batool Batool Quartos modernos

شادی شدہ جوڑے کا کمرہ ہو اور پھول نہ ہو ایسا بھلا کیسے ہو سکتا ہے؟ اس لئے گلابی رنگ پھولوں کے علاوہ ایک گرم اور نرم سے کمبل کی صورت میں بہت ہی حسین منظر پیش کرتی ہے جو اس کمرے کی شان بڑھاتی ہے۔

۴۔ نارنجی رنگ

آپ سوچ رہے ہونگے کہ نارنجی رنگ ایک خوابگاہ کا حصہ کیسے ہوسکتا ہے؟ لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ رنگ بستر کی چادر کے طور پر انتہائی خوبصورت اور انوکھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اس رنگ کی ہلکی رنگت کو پردوں پر استعمال کرینگے تو کمرہ پر رونق اور دلکش لگے گا۔

۵۔ سبز رنگ

سبز رنگ کا استعمال خوبصورت پودوں یا گملوں کے طور پر کیا جاسکتا ہے جو ہر کمرے کی طرح اس نئے جوڑے کے خوابگاہ میں بھی تازگی اور سکون شامل کردیگا۔ ان کو دیکھ کر ہر صبح کا آغاز کرنا ایک کامیاب دن کی شروعات کا سبب بنے گا۔

۶۔ جامنی رنگ

ہلکے جامنی رنگ کے پردے کمرے میں نفاست اور جدت کی بھرپور نشاندہی کرتے ہیں اور اگر گہرے جامنی رنگ کے قالین کا انتخاب کیا جائے تو اسے پلنگ کے پاس بچھا کر کمرے کو ایک منظم اور نفیس وضع فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جامنی رنگ کے چھوٹے بلب چھت پر نصب کر کے انہیں رات کے وقت جلا کر ایک رومانوی ماحول بھی قائم کیا جاستا ہے۔

نئے شادی شدہ جوڑوں کے کمرے کے متعلق جاننے کے لئے پڑھیں: نئے شادی شدہ جوڑے کے خوابوں کا گھر

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista