الماریوں کو منظم رکھنے کے ۵ آسان طریقے

Shahtaj Shahtaj
Begehbarer Kleiderschrank unter Schräge, meine möbelmanufaktur GmbH meine möbelmanufaktur GmbH Closets
Loading admin actions …

الماریاں ہر گھر کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے چاہے گھر چھوٹا ہو یا بڑا، جدید ہو یا قدیم۔ اس کے بغیر گھر کا تصور محال ہے اور گھر کے اندر ااشیاء کو منظم رکھنے کے لئے الماریوں کے اشد ضرورت پڑتی ہے اس کے دروازوں کے پیچھے سامان کا انبار لگا ہوتا ہے اور پہلے سے رکھی ہوئی اشیاء بوقت ضرورت اور بروقت کام آتی ہے، مختلف فرنیچر سازوں کے ساتھ اضافی وقت اور پیسوں کی بچت ہوجاتی ہے بلکہ آپ ذہنی کوفت سے بھی بچ سکتے ہیں مگر الماریوں کو سامان کے ساتھ منظم کرکے کس طرح رکھا جا سکتا ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں الماریوں کو منظم کرنے کے مختلف طریقے۔

۱۔ ہفتہ واری صفائی

الماریاں گھر کے کسی بھی حصے میں ہوں توجہ اور صفائی کرنی پڑتی ہے۔ ان کے مختلف خانوں میں مختلف اشیاء رکھنی چاہئے جیسے کپڑوں کے مختلف خانے، تولئے اور پلنگ کی چادروں کے مختلف خانے، ان کے سامان کو باہر رکھ کر اندر کیڑے یا مٹی کا تیل کا ہلکا سا استعمال الماریوں کو کیڑوں اور دیمک وغیرہ سے بچا لیتا ہے۔

۲۔ مختلف سائز کے خانے

مختلف سائز کے خانوں میں مختلف سامان رکھا جائے تو پریشانی سے بچا جا سکتا ہے، جیسے کپڑوں کے علاوہ بڑے خانوں میں بڑی پلنف کی چادریں، تولیے، فرشی قالین اور دریاں وغیرہ تھوڑی بڑی جگہ میں آرام سے ترتیب کرکے رکھا جاسکتا ہے۔

۳۔ ہینگر کا استعمال

آج کل فینسی کمڑوں کو تہ لگا کر نہیں رکھا جاتا بلکہ انہیں ہینگر میں لٹکا کر رکھا جاتا ہے، اس طرح کپڑے صحیح حالت میں رکھے جاسکتے ہیں اور ان میں سلوٹیں وغیرہ بھی نہیں پڑتی اور یہ اسی حالت میں رہتے ہیں جیسا آپ انہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

۴۔ زیورات رکھنے کی جگہ

الماری میں چھوٹے دراز بھی بنائے جاتے ہیں، ان میں مصنوعی زیورات وغیرہ بھی رکھے جاتے ہیں اور چھوٹی موٹی چیزیں جو آپ سنگھار میز پر شرارتی بچوں سے بچاکر رکھنا چاہتے ہیں تو ان سب کے لئے چھوٹی درازیں بہترین ہوتی ہیں جو بچوں کی پہنچ سے دور ہوتی ہیں اور ٹوٹ پھوٹ سے بچی رہتی ہیں۔

۵۔ اصلی زیورات اور رقوم رکھنے کی جگہ

آج کل درازوں کے اندر چھوٹے خانے تجوری نما بنوا کر زیورات اور رقوم رکھی جاتی ہیں جن سے قیمتی اشیاء اور رقوم وغیرہ باحفاظت رکھی جا سکتی ہیں اور عام لوگوں کی نظروں سے جو کہ گھرمیں آتے جاتے ہیں بچا جاسکتا ہے اور ان کی حفاظت بھی اچھے طریقے سے ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ الماریوں کو روزانہ صاف کپڑے سے پونچا جائے تا کہ داغ دھبے بھی نظر نہ آئیں۔ اندر بھی سامان کو تہ کر کے یا سلیقے سے سمیٹ کر رکھا جائے تا کہ المایروں کے دروازے با آسانی بند ہوسکیں اور ان کو بند کرنے کے لئے ہاتھا پائی نہ کرنی پڑے۔ 

گھر میں بکھری ہوئی اشیاء جب سمیٹ کر رکھی جائینگی تو آنے والوں کو خاتوں خانہ کا سلیقہ بخوبی نظر آئے گا اور گھر میں بھی سمٹے ہوئے سامان کی وجہ سے جگہ اور کمرے صاف ستھرے اور کشادہ نظر آئینگے۔ کوشش کرنی چاہئے کہ الماری کے اوپر یا اس کے دروازوں پر سامان لٹکا ہوا نظر نہ آئے تا کہ آنے والے مہمانوں کو آپ کا پھوڑپن محسوس نہ ہو اور لوگ آپ کو منتظم خاتون خانہ کے بجائے ایک سلیقہ مند خاتون محسوس کریں جن کا ہمیشہ مہمانوں کے سامنے ایک اچھا تاثر پیش ہوگا۔ 

مزید معلومات کے لئے پڑھیں: آپ کے گھر کو حد بندی کرنے اور زیادہ اسٹائل دینے کے لئے ۲۴ قسم کے باڑ اور دیواریں

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista