کیڑے مکوڑں کو مارنے کے قدرتی طریقے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Carpatos #130, MOVE Arquitectos MOVE Arquitectos Paredes e pisos modernos
Loading admin actions …

باورچی خانے کے فرش پر ایک کاکروچ یا آپ کے باتھ روم شاور میں ایک چاندی کی چربی یہ کسی بھی گھر میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیزوں میں شامل ہیں۔ یہ کیڑے صرف عام کیڑے نہیں ہوتے ان میں سے بعض بہت خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ بعض مخصوص کیڑے کاٹنے سے سنگین بیماریوں کو بھی آپ کے اندر منتقل کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ  اینٹیفائٹس (دماغ سوزش)، ویسٹ نیل، اور لیم بیماری ۔ اس لیے ان کیڑوں کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے بہت سے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ جن میں زیادہ تر کیمیکل سپرے وغیرہ کا استعمال ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کیمیکل سپرے کیڑوں کو ختم کرنے کے ساتھ آپ کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بگ اسپرے میں موجود عام اجزاء دمہ کے حملوں کا خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ اعصابی نظام کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بچوں کی نشونما میں بھی دشواری کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے ان کا زیادہ استعمال آپ کے لیے بھی صحیح نہیں ہے۔ تو آج کے اس مضمون میں ہم نے آپ کو کیڑوں سے نجات کے لیے قدرتی طریقوں کے بارے میں بتایا ہے ۔ جن کو آپ پڑھ کر ان سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ کو کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو ہومی فائی کے ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مچھروں کا خاتمہ

پانی والی جگہوں، ردی کی ٹوکری ایسی جگہیں ہیں جہاں مچھر اپنی پیداوار کر سکتے ہیں۔ ان کی پیدائش کے لیے تھوڑا سا پانی ہی کافی ہے۔ آپ کو چاہیے ردی کی ٹوکری کو باقاعدگی سے صاف کریں اور پانی والی جگہ کو کوشش کریں کہ صاف رکھیں ۔ ہفتے میں ایک بار پورا پانی نکال کر اس میں نیا پانی ڈالیں۔ کھڑے پانی کو ضائع کریں۔اس کے علاوہ پودوں کی کیاریوں میں کیڑے مکوڑے اور مچھر زیادہ رہائش رکھتے ہیں کیونہ یہ گھنے ہوتے ہیں اور آسانی سے ان کو صاف نہیں کیا جا سکتا تو پھر مچھروں کی آرائش آرام سے ہوتی ہے۔  کچھ پودے اس طرح کے ہوتے ہیں جو نمی والی جگہوں میں ہوتے ہین اور اس طرح کے پودوں میں لیم بیماری پھیلانے والے کیڑے کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پودوں کو صاف رکھنے سے نوے فیصد لیم کی بیماری کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے ان پودوں کے آس پاس دو گھنٹوں سے زیادہ زیادہ وقت گُزارا ہے تو اس کے بعد شاور لے لیں تا کہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔ ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق 36 گھنٹوں کے اندر اندر اس بیماری سے بچنے کے لیے احتیاط کی جانی چاہیے یہ جراثیم آپ کے جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتے ہیں لیکن زیادہ تر کمر ، گھٹنوں اور اس کے آس پاس اس کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔

نمی والے کیڑوں سے نجات

سلورفش/نقوئی رنگ کی ایک مچھلی نما کیڑا موصلیت اور نمی والی جگہوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہ اکثر باورچی خانے اور باتھ روم میں پائے جاتے ہیں۔ لہذا اگر آپ ان کو اپنے گھر میں دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ نمی کہاں ہے۔  اگر کوئی لیکج ہے تو اس کو درست کریں۔  وینٹیلیشن میں اضافہ کریں اور گھر کے باقی پائپ اور دیوارں کو چیک کریں ۔ آخر میں متاثرہ جگہ کو صاف کریں اور دیکھیں کہ کوئی انڈے وغیرہ بچ تو نہیں گئے۔ اگر بچ گئے ہیں تو ان کو ختم کریں۔

کاکروچ اب بہت دور

کیا آپ کو بھی کاکروچ سے ڈر لگتا ہے؟ اور آپ اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی بغیر قریب گئے اور سپرے کیے تو یہ ممکن ہے آپ بغیر قریب گئے کاکروچ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بس ایک جار کی ضرورت ہو گیی۔ ایک جار لیں اس کے اندر کیلے کا ایک ٹکڑا رکھ کر اس کے اردگرد پیٹرولیم جیلی لگا دیں ایک بار جب کاکروچ اس کے اندر چلے جائیں گے تو دربارہ باہر نہیں آسکیں گے۔ اپنے گھر سے تمام کاکروچ کو ختم کرنے کے لیے اس ضروری اس جار کو ایسی جگہ رکھیں جہاں پر کاکروچ زیادہ پائے جاتے ہوں۔آپ اسے اپنے گھر کے لان میں پودوں کے درمیان بھی رکھ سکتے ہیں۔

چونٹیوں بھگائیں

چونٹیوں کھانا پکانے اور کھانا کھانے والی جگہوں میں بکثرت پائی جاتی ہیں۔ یہ قطاروں کی صورت میں حملہ کرتی ہیں اور کھانے کے اندر تک چلی جاتی ہیں۔ لہذا ان کو ختم کرنے اور دور رکھنے کے لیے اندراج والی جگہوں، کاوئنٹر اور فرش پر  دار چینی کو پیس کر ڈالیں چونٹیاں دور رہیں گی۔ اس کے علاوہ نمک کا چھرکاؤ بھی چونٹیوں کو دور رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ پانی میں سرکہ کو ملا کر رکھنے سے ان کو کھانے سے دور رکھا جا سکتا ہے۔

مکھیوں کا خاتمہ

باورچی خانہ ہو یا گھر کا کوئی بھی حصہ مکھیاں ہر جگہ پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ ان مکھیوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے کیمیکل کا استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ آپ کے خیال میں باورچی خانے میں کیمیکل سپرے کا استعمال صحت کے لیے ٹھیک نہیں تو اب آپ کو اس بات کے لیے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ ان مکھیوں کو سپرے کے بغیر ختم کر سکتے ہیں۔ کسی بھی کیمیکل کے بغیر ان مکھیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک چھوٹے منہ والی بوتل  لیں۔ اور اس کے اندر جوس، چینی یا پھر سکہ ڈال دیں تمام مکھیاں ان کے اندر جمع ہو کر مر جائیں گی۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista