سترہ سوئمنگ پول چھوٹے صحنوں اور باغیچوں کے لیئے | homify | homify
Error: Cannot find module './CookieBanner' at eval (webpack:///./app/assets/javascripts/webpack/react-components_lazy_^\.\/.*$_namespace_object?:3566:12) at at process._tickCallback (internal/process/next_tick.js:189:7) at Function.Module.runMain (module.js:696:11) at startup (bootstrap_node.js:204:16) at bootstrap_node.js:625:3

سترہ سوئمنگ پول چھوٹے صحنوں اور باغیچوں کے لیئے

Farheen Farheen
por Skargards Hot Tubs Deutschland Escandinavo
Loading admin actions …

جب بھی ہم ایک سوئمنگ پول کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں ایک برا سا باغیچہ آتا ہے جس مین سوئمنگ پول ہوگا۔ لیکن یہ ہمیشہ ضرورہ نہیں ہے سوئمنگ پول ایک چھوٹی جگہ پر بھی بن سکتا ہے۔ آج کا ہمارا مضمون اسی بارے میں ہے کہ کسطرح ہم ایک چھوٹی جگہ میں اپنی تخلیقی صلاحتیں اور وسائل استعمال کرتے ہوئے ایک اچھا پول بنا سکتے ہیں، کیا آپ تیار ہیں؟

پول کا ہونا کیوں اچھا ہے؟

سوئمنگ پول گھر کا ایک ایسہ حصہ ہے جو کہ ہمیشہ سے بہت سی توجہ مرکز رہتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ ایک ایسے ملک میں رہتے ہوں جہاں پر گرمیاں زیادہ لمبے عرصے کے لیئے آتیں ہیں، وہاں ہر سوئمنگ پول کا ہونا ضروری ہوجاتا ہے۔

مزید یہ کہ سوئمنگ پول ایک سجاوٹی عنصر کے لیئے بھی استعمال ہوسکتا ہے اور یہ آپکی پراپراٹی کی قیمت بغیر شک بڑھا دیتا ہے

ڈیزائن

جب بھی پول بنانے کی بات آتی ہے ایک چیز جو سب سے پہلے دماغ میں آتی ہے وہ ہے اسکا ڈیزائن۔ پول ہمیشہ گحر کے گھر کے سب سے پرسکون کونے میں ہونا چاہیے تاکہ آپ اس میں آرام اور سکون محسوس کر سکیں۔ آپ فرنیچر اور پودوں کا استعامل کرسکتے ہیں اسکو مزید خوبصورت بنانے میں۔

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پول گول بنایا گیا ہے اسکے پاس پتھروں سے راستہ بنایا گیا ہے جو کہ ایک منفرد اور پرسکون ماحول فراہم کررہا ہے

باہر کا سایہ

پول بناتے ہوئے ہمیں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ یہ ایک شاندار جگہ پر ہو ، ہر ممکن کوشش کریں کہ یہ ایسی جگہوں میں نہ ہوں جن میں بیرونی سایہ بہت زیادہ ہو۔ لیکن یقینا آخری فیصلہ آپکا ہوگا لیکن ہماری ہر ممکن صلاح ہے کہ قریبی عمارتوں اور درختوں کے سایے سے بچیں

خالی جگہیں

por homify Moderno

چونکہ ہم شروع میں ہی بحث کر چکے ہیں کہ ہمارے پاس جگہ کی کمی ہے تو اس لیئے ضروری ہے کہ ہم غیر ضروری اشیا اور فرنیچر سے بچنے کی کوشش کریں

سادگی

پول بہت سے اشکال اور میٹریل میں موجود ہوتے ہیں لیکن ہمارے پروفیشنلز کی صلاح ہے کہ جتنا ہوسکے اپنے پول کو سادہ رکھیں، ہوسکے تو پول مستطیل ، مربع اور گول میں ہیں چنیں

ٹیرس پر پول

پول بنانا ہمیشہ ایک شاندار آئیڈیا لگتا ہے لیکن جب گھر میں بچے موجود ہوں تو ہمیں مختلف باتوں کا دھیان رکھنا ہوگا جیسے کہ اسکی گہرائی، اسکے آس پاس لگا میٹریل۔ میٹریل کو کوشش کریں کہ چکنا نہ ہو تاکہ بچوں کو کوئی خطرہ نہ ہو

اندر یا باہر

ہمیشہ جب بھی پول بنایا جاتا ہے تو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ پول اندر بنایا جائے یا باہر۔ یقینا دونوں کے اپنے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ لیکن تصویر میں بنا ہوا یہ پول دیکھیں جو کہ ایسی جگہ پر بنایا گیا ہے جہاں آپ اندر پول میں بیٹھ کر باہر کے نظارے کر سکتے ہیں

ذرا بلندی پر

جب آپکا پول ذرا بلندی پر ہو تو آپکو مختلف باتوں کا دھیان رکھنا پڑے گا جیسے کہ حفاظتی تدابیر کیا ہونی چاہیں؟ جنگلا کتنا اونچا ہونا چاہیے؟ ان سب کاموں کے لیئے آپ کسی ماہر کی مدد لے سکتے ہیں۔

میٹریل

گھر کے اندر پول بناتے وقت میٹریل کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ یہاں جو میٹریل استعمال کیا گیا ہے وہ ہے لکڑی کیونکہ یہ ایک آرام دہ احساس دیتا ہے۔ لیکن آپ اپنی مرضی اور گھر کی خوبصورتی سے مطابقت رکھتا ہوا میٹریل استعمال کر سکتے ہیں

پودے

گھر کے اندر پول کو قدرتی دکھانے اور اسکی سجاوٹ کو بڑھانے کے لیئے پودوں کا استعمال کریں ۔ پودوں میں آپ بہت سی قسمیں ہوتیں ہیں لیکن آپ اپنے علاقے سے میل کھاتے ہوئے سدا بہار پودوں کا انتخاب کریں تاکہ آپکو کسی موسم میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

روشنیاں

قدرتی روشنی کے ساتھ ساتھ مصنوعی روشنی کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا اسلیئے پول کے آس پاس خوبصورت آرائشی لائٹس کا استعمال کریں تاکہ آپ رات کو بھی پول سے فائدہ اٹھا سکیں۔

گہرائی

por Artosca Moderno

یقینا یہ ہمارے پاس موجود جگہ پر انحصار کرتی ہے۔ اسلیئے گھر کے اندر پول بناتے وقت جگہ کا تعین کرلیں۔ گھر کے اندر موجود پول عموما چھوٹے ہوتے ہیں اسلیئے انکی گہرائی بھی کم ہوتی ہے

جدید ڈیزائن

اسکے حجم کے علاوہ، اسکا ڈیزائن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اگر آپکے پاس جگہ کی کمی ہے تو آپ یہ والا ڈیزائن استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ گھر کے اندر موجود پولز کے چند بہترین ڈیزائنز میں سے ہے۔ جس میں چھوٹی جگہ کو بخوبی کور کرنے کے لیئے اسکا ڈیزائن خاصا جدید کردیا گیا ہے

صحن میں بنا ہوا ایک پول

ایک پول جو شاندار طریقے سے بنایا گیا ہے۔ یہ گھر کے اندر بنے ایک شاندار پول کے اعلیٰ آرکیٹیکچر کی مثال ہے

چھوٹی چھوٹی تفصیلات سے بہتر بنائے

پول کی چھوٹی چھوٹیہ تفصیلات اسکو مزید خوبصورت اور کارآمد بنا سکتی ہیں جیسا کہ اس پول میں بلاکس لگائے گئے ہیں جو کہ اوپر چلنے کا تاثر دینے کے ساتھ ساتھ سر کو ایک اچھی اسپورٹ دیتے ہیں

ایک منفرد پول

por Ur-bain Moderno

چونکہ ہم نے شروع میں کم جگہ میں پول بنانے کا دعوٰی کیا تھا تو اسکے مطابق حاضر ہے ایک شاندار اور کم جگہ گھیرنے والا پول۔ یہ چھوٹا ہے لیکن آپ اس میں گرمی کے دنوں میں آرام سے نہا سکتے ہیں

ایک آرام دہ احساس

آخر میں سب سے خوبصورت پول، جس میں ٹمپریچر کو معتدل رکھا جاتا ہے ہر موسم میں۔ یقینا ایک شاندار اور آرام دہ ڈیزائن ثابت ہوگا

Casas modernas por Casas inHAUS Moderno

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Encontre inspiração para sua casa!