قدیم سے جدید تک۔۔۔ ایک پرانے گھر کی کہانی

Hamna – Homify Hamna – Homify
VILLA A GUARENE, architetto roberta castelli architetto roberta castelli Salas de estar modernas
Loading admin actions …

اگر آپ ہومی فائی کی سیر اکثر کرتے رہتے ہیں تو آپکو معلوم ہوگا کہ ہمیں پہلے اور بعد کے کام کتنے پسند ہیں۔کوئی بھی چیز ایک پرانے اپارٹمنٹ کو ایک نئے اور جدید گھر میں تبدیل کرنے کے جوش کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ایک اچھا گھر دیکھنا صرف اچھا ہی نہیں لگتا بلکہ یہ اپنے گھر میں بھی بہتری لانے پر ابھارتا بھی ہے۔

تو اب بتائیں کہ کیا آپ بھی کسی ایسے گھر میں رہتے ہیں جو صدیوں سے خاندان کی وراثت ہو جسكا ابھی بھی روایتی اسٹائل کا گہرا فرش اور سجاوٹ ہو؟ اگر آپ ادھر بہتری لانے پر غور کر رہے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو تھوڑی مدد اور آئیڈیاز چاہیں تو ہومی فائی سے بہتر آپ کے لیے کوئی اور جگہ نہیں۔  ہمارا مشورہ ہے کہ تزئین و آرائِش کے پیشہ ور کو منتخب کریں جو آپکی ضروریات سمجھ سکے۔ اس کے عناوہ خوبصورت آئیڈیاز کے لیے آج کا آرٹیکل حاضر ہے۔

آپ جب آج کی اس آئیڈیابک کی پہلے کی تصاویر کس ساتھ بعد کی تصاویر دیکھیں گے تو آپ کو بالکل یقین نہیں آۓ گا کہ آپ ایک ہی جگہ کو دیکھ رہے ہیں۔ بےشک یہ تبدیلی بے حد حیرت انگیز ہے اور اس طرح کا شاہکار کم کم ہی نظر آتا ہے۔ 
اس گھر کو دیکھ کر ہمیں بھی بہت زیادہ حیرانی اور خوشی ہوئی تھی اور اب ہم آپ کو بھی اس میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔ چلیں پھر آپ بھی اس  پرانے سے گھر کو ایک زبردست گھر میں تبدیل ہوتے ہوۓ دیکھیں!

پہلے: پرانے زمانے کا باورچی خانہ

آپ میں سے کس کس نے اس طرز تعمیر پر بنا باورچی خانہ پہلے کبھی دیکھا ہوا ہے؟ یقینا بہت کم لوگوں نے دیکھا ہو گا کیونکہ اس طرح کا انداز 25 سال پہلے بہت مشہور ہو گا لیکن اب یہ اسٹائل کہیں نہیں دکھتا۔ بےشک یہ جگہ اپنے مقصد پر پوری اترتی ہے لیکن دکھنے میں یہ بالکل بھی اچھی نہیں ہے اور بہت سی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔

بعد: ایک نیا باورچی خانہ

اس پورے گھر میں کشادگی لانے کے لیے باورچی خانے، بیٹھک اور کھانے کی جگہ کے درمیان سے دیواروں کو ہٹا کر ان کو کھلے منصوبے کے مطابق بنا دیا گیا ہے۔ اور جہاں تک ہمارا خیال ہے کہ اس گھر کے لیے یہ فیصلہ بہت ہی اچھا ہے۔ 

اس نئے باورچی خانے میں ساری پرانی اشیاء کو ہٹا کر اس میں جدید تقاضوں کے مطابق چیزوں کو رکھا گیا ہے۔ اور یہ تو ماننے والی بات ہے کہ سفید رنگ کے استعمال کی وجہ سے اس جگہ کی دلکشی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

پہلے: دیوان خانہ

پہلے اس جگہ کو نہایت ریوایتی اشیاء سے سجایا گیا تھا۔ بےشک ادھر استعمال کی گئی چیزیں اپنے اپنے انداز میں بہت بہترین ہیں لیکن ان سب کو اکھٹا دیکھیں تو یہ بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں کیونکہ ادھر کوئی بھی تھیم نہیں استعمال کی گئی ہے۔

بعد: پہلے ہی والی اشیاء لیکن خوبصورت انداز کے ساتھ

جب بھی کسی گھر کی تعمیرنو ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر پرانی چیز کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جاۓ۔ اکثر لوگ پرانی اشیاء سے وابستہ یادوں کی وجہ سے ان کو نکالنا نہیں چاہتے اور ویسے بھی یہ تو ماننے والی بات ہے کہ اکثر چیزیں دکھنے میں کافی اچھی بھی ہوتی ہیں۔ 

اس دیوان خانے کو دیکھیں، ادھر پرانا صوفہ اور کرسی ہی استعمال کی گئی ہے لیکن جدید خطوں پر تیار کردہ کمرے کے ساتھ مل کر اب یہ بہت ہی اچھی لگ رہی ہیں۔

پہلے: کھانے کی جگہ

پہلے اس گھر کو کس طرح تیار کیا گیا تھا کہ اچھی بھلی جگہ موجود ہونے کے باوجود پورا گھر کشادگی کے تاثر سے عاری لگتا تھا۔ گہرے رنگوں کی وجہ سے یہ جگہ اور زیادہ عجیب تاثر پیش کر رہی تھی۔

بعد: کھلے منصوبے کے ساتھ

جیسا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یہ گھر تعمیر نو کے وقت کھلے منصوبے پر بنایا گیا ہے تو اس لیے گھانے کی میز بیٹھک اور باورچی خانے کے ساتھ رکھی گئی ہے۔ اور پہلے جس جگہ کھانے کی میز موجود تھی اب اسے دیوان خانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

پہلے: اوپری منزل تک جاتی سیڑھیاں

یہ جگہ پرانے گھانے کے کمرے کے کونے میں موجود ہے۔ اتنی کشادہ جگہ اور کھڑکی سے آتی قدرتی روشنی کے باوجود بھی یہ کمرہ گہرے فرنیچر اور فرش کی وجہ سے انتہائی تنگ اور عجیب لگ رہا ہے۔

بعد: نئی سیڑھیاں

سیڑھیوں کو بھی مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ اس جدید جگہ کے عین مطابق ہے۔ ہلکے رنگ کی لکڑی کے استعمال کی وجہ سے اس کمرے کا حسن دوبالا ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ سفید رنگ کے کنٹراسٹ کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

پہلے : خوابگاہ

نیچے کی طرح اوپری منزل پر بنی یہ خوابگاہ بھی گہرے رنگوں اور سوگوار ماحول پر مشتمل ہے۔ رنگوں کی غیر موجودگی اور روشنی کی کمی کی وجہ سے یہ جگہ بہت ہی ناپسندیدہ لگ رہی ہے۔

بعد: واقعی خوابوں کی جگہ

اب یہ خوابگاہ نا صرف جدید انداز کی ہے بلکہ دکھنے میں بھی بہت خوبصورت ہے۔ فالس سیلنگ، قدرتی روشنی اور سائڈ لیمپ کی وجہ سے یہ خوابگاہ کافی دلکش اور آرامدہ تاثر پیش کر رہی ہے۔

پہلے: غسل خانہ

سب سے آخر میں ہم آپ کی سیر اس گھر کے پرانے انداز کے غسل خانے کی کرواتے ہیں۔ اس جگہ کو دیکھ کر ہر کسی کو یہی خیال آۓ گا کہ ادھر بہت سی چیزوں میں تبدیلی کی سخت ضرورت ہے۔ 

بعد: غسل خانہ

نئے تعمیر شدہ اس غسل خانے اور پرانے واالے غسل خانے میں صرف ایک ہی بات مشترک ہے اور وہ ہے اس کا نیلا رنگ۔ باقی ادھر ہر چیز بدل دی  گئی ہے۔ اب یہ غسل خانہ ایک بہت جدید اور فعال جگہ ہے۔ 

شیشے کے پیچھے لگی لائٹ اس جگہ کو مزید دلکش بنا رہی ہے جو کہ ایک تھکاوٹ بھرے دن کے بعد آرامدہ باتھ کے لیے درست ماحول فراہم کرے گی۔

۴ باورچی خانے تزئین و آرائِش سے پہلے اور بعد میں بھی پڑھیں.

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista