10 طرزِ نشست جوآپکے باغ کو اور بھی خوبصورت بنائیں گے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Garden update, KD DESIGNS LTD KD DESIGNS LTD Jardins modernos Metal
Loading admin actions …

پیلی پڑجانے والی کرسیوں اور موٹے بھدے مختلف ٹکڑوں میں بٹے فرنیچر کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ کیونکہ آپ اپنے گھر کے باغ کے بیٹھنے کے حصے میں آرام کرنے اور پُرسکون ہونے جاتے ہیں اسلئے یہ اپکی تھوڑی سی توجہ کا حقدار ہے۔ خوش قسمتی سے ایسے ان گنت طریقے دستیاب ہیں جو آپکے گھر کے اس گوشے کو خوش آمدیدی اور آرام دہ بنا نے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم آپکے لئے 10 انتہائی شاندار ڈیزائن لائے ہیں جو کہ یقیناً آپکو اتنے پسند آئیں گے کہ آپ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب اپنے باغ کے لئے ضرور کریں گے۔  لکڑی یا پتھر کے فرنیچر، چھوٹے یا بڑے سائز سے لیکر روایتی یا جدید ڈیزئن تک ۔۔ گول نشستوں والا بئٹھنے کا انتظام  یا ڈھکا ہوی ترتیب ۔ہمارے انتخاب میں سب کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ 

باغ کے گھر کی ازسرِ نو دریافت

باغ میں بیٹھنے کے حصے کی سجاوٹ زیادہ مشکل نہیں۔ عموماً باغ میں بنے چھوٹے سے گھر کو باغبانی کے دوران کام کرنے والے سازوسامان رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر آپ اسکی دو دیواروں کو خدا حافظ کہہ کر اس سے بننے والی جگہ میں چند آرام دہ نشستیں رکھ سکتے ہیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ ایک چھت اور دو اطرافی دیواریں بیٹھنے کے لئے وافر جگہ فراہم کر رہی ہیں۔ چھت کی وجہ سے آپ بارش، تیز دھوب اور تیز ہوا سے محفوظ رہیں گے اور اپنے باغ سے آپکا رابطہ پھر بھی رہے گا۔ 

روایتی انداز کا آرام دہ

واہ! یہ آرام و آسائش کی ایک بہترین مثال ہے۔ پرانے پتھروں سے بنی دیوار پر چیز کو ایک روایتی رنگ دے رہی ہے۔ اسکے وسط میں بنی کھلی جگہ کی وجہ سے اس شاندار باغ کا جی بھر کر نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ کونے میں پڑے وسیع صوفے پر بیٹھ کر آپ جتنا مرضی چاہیں اپنے تخیل کو اُڑان دیں یا خواب دیکھیں۔ شام کے وقت موم بتیاں جلا لی جائیں تو ایک مکمل ماحول قائم ہوجائے گا۔ 

تازہ رنگ

اس جگہ میں روشنیاں کم استعمال کی گئی ہیں مگر یہ زیادہ ہوادار ہے۔ کونے میں پڑی کرسیاں زرد اور فیروزی رنگ میں ہونے کی وجہ سے تازگی کا احساس فراہم کررہی ہیں۔ کرسیوں کے علاوہ بینچ بھی رکھے گئے ہیں جنکی وجہ سے بیٹھنے کے لئے کافی جگہ دستیاب ہے۔ شامیانے بھی تانے گئے ہیں جنکی وجہ سے موسمی اثرات سے تو بچاؤ ہو ہی رہا ہے اسکے ساتھ ساتھ یہ جگہ مجموعی طور پر بہت آرام دہ  بھی لگ رہی ہے۔ باغ کا سبزہ جگہ کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔ 

اٹلی کے شہر ابیزا کی یاد

اس مثال میں ہو ہی نہیں سکتا کہ بیلوں سے ڈھکے لکڑی کے فریم پر آپکی توجہ نہ جائے۔ مہین پردوں کے استعمال کی وجہ سے یہ جگہ اٹلی کے شہر ابیزا (Ibiza) کی یاد دلا رہی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس جگہ میں تیراکی کا پُول بھی ہے، باغ میں بیٹھنے کی آرام دہ تشستیں بھی ہیں اور دلکش سبزہ بھی۔ یہ سب مل کر ایسا ماحول قائم کر رہے ہیں کہ لگتا ہے کہ آپ چھٹیاں منا رہے ہوں۔ 

اگر آپکو لگتا ہے کہ اپ اکیلے ایسا ڈیزائن نہیں بنا سکتے تو آپ ماہرین کی مدد لے سکتے ہیں۔ 

بحیرہ روم کے ساحلی علاقے کا انداز

ہم بحیرہ روم میں رہتے ہیں اور آپکو وہاں استعمال ہونے والے طرزِ نشست سے متعارف کروا رہے ہیں۔ قدرتی پتھروں سے بنا ہوا یہ حصہ بالکل ویسا ہی انداز لئے ہوئے ہیں اور سرد/گرم موسم سے بچاؤ بھی فراہم کر رہا ہے۔ سرخی مائل بھورے رنگ کے گملےاور ایک  پرانی سائیکل لکڑی اور دھات کے بنے جالی دار فرنیچر کا بہترین ساتھ دے رہے ہیں۔ 

صرف اور صرف آسائش

اس باغ میں آرام کے لئے بنے اس حصے میں کم زیادہ کا کام کررہا ہے۔ سیاہ سرمئی اور بھورے رنگوں کے امتزاج اور یک رخی تعمیر کی وجہ سے اس ڈیزائن وقت اور زمانے کی قید سے آزاد ہوگیا ہے۔ یہ کسی بھی زمانے اور کسی بھی جگہ اچھا لگے گا۔ اس ڈیزائن کی سادگی کی سب سے نمایاں بات ایک خاص عنصر کی شمولیت ہے۔ اسکی چھت کو ایک چراگاہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ڈیزائن کو اِن 7 مرحلوں کی مدد سے آپ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اس حصے کے دوسری طرف بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور بینچ رکھے گئے ہیں تاکہ آپ دھوپ سے اچھی طرح لطف اندوز ہوسکیں۔

سب کے لئے جگہ

وہ لوگ جنگے گھر بہت مہمان آتے ہیں یا جنکا بڑا خاندان ہے انکے لئے باغ میں بیٹھنے کا یہ انتظام بالکل مثالی ہے۔ ایک بہت بڑے صوفے کو یہاں رکھا گیا ہے جسکے وسط میں ایک چوکور میز ہے جسمیں خودکار آتشدان لگا ہے۔ صوفے پر پڑے کُشنوں کے عین پیچھے اس باغ کے سب سے خوبصورت پودے ہیں۔ اس طرح آپ آرام اور خوبصورتی دونوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

وضعداری سے سورج کی تمازت سے لطف اندوز ہوں

نشستوں کے اس مجموعے میں بھی بیٹھنے کی کافی جگہ دستیاب ہیں ۔ آپ اپنی پسندیدہ جگہ چُن سکتے ہیں ۔ ڈھکے ہوئے صوفے یا برآمدے مں رکھے کھلی نشستیں۔ آپکو سورج کی تمازت سے لطف اندوز ہونا یا آرام سے قیلولہ لرنا ہے۔ اس ترتیب میں آپکے پاس کافی انتخاب ہے۔ لکڑی اور مختلف پارچہ جات کے باذوق امتزاج کی وجہ سے آپ جس کا بھی انتخاب کریں گے وضعدار ہی لگے گا۔ 

چھوٹی جگہوں کے لئے

ہومی فائی پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہر ایک کے پاس ایک بڑا باغ نہیں اسلئے یہ مثال چھوٹے باغیچوں کے لئے ہیں ۔ ساحل ِ سمندر پر لے جائی جانے والی ٹوکریوں نما یہ نشستیں دو افراد کے بیٹھنے کے لئے کافی ہیں اور ایک کم رقبے والے باغ کے لئے بالکل بہترین رہیں گی۔ ان سے سورج کی تپش سے بچاؤ بھی ہو رہا ہے اور سٹوریج کی تھوڑٰی جگہ بھی میسر آرہی ہے۔ اسکے اُوپری کور کا نمونہ دار ڈیزائن سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرارہا ہے۔ 

مشرقی حسن سے لطف اندوز ہوں

چھوٹی جگہ کے لئے ایک اور تجویز۔ سورج کی تمازت سے لطف اندوز ہونے والا یہ  شاندارچھتر (Canopy) کسی بھی جگہ کو مشرقی انداز دے سکتا ہے۔ اسکے سادہ ڈیزائن اور کم وزن کی وجہ سے اسکی جگہ آسانی سے تندیل کی جاسکتی ہے اور جہاں بیٹھنا ہو اسکو وہاں رکھا جاسکتا ہے۔ اسکے ساتھ دیدہ زیب پودے لگائیں اور جی بھر کر قدرت کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔ 

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista