جدیدیت سے بھرپور نفیس خوابگاہ کے ۵ ڈیزائن

Shahtaj Shahtaj
homify Quartos modernos
Loading admin actions …

خوابگاہ کسی بھی گھر میں سب سے زیادہ آپنائیت کا احساس دینے والا کمرہ ہوتا ہے اور اگر اس کمرے کو اور خوش نما، جدید اور آرامدہ بنایا جائے تو اس میں گزارا جانے والا وقت اور بھی اچھا اور پرسکون ہوتا ہے۔ کیا آپ نہیں سوچتے کہ اگر آپکا خوابگاہ خوبصورت ہوگا تو اس میں آپکے رہنے سے آپکی صحت اور ذہنی حالت پر کتنا مثبت اثر پڑیگا؟ یقیناََ سوچا ہوگا! اور یہی وجہ ہے کہ ہم آپکے لئے آج ہومیفائی پر آپکے لئے جدیدیت سے بھرپور نفیس خوابگاہ کے ۵ ڈیزائن کے آئیڈیاز لے کر حاضر ہوئے ہیں جو نہ صرف آپکے خوابگاہ کو نئی وضع فراہم کریگا بلکہ آپکی صحت کو بھی مثبت انداز میں متاثر کریگا۔ آئیں دیکھیں!

۱۔ سیاہ میں سفیدی

سیاہ اور سفید رنگ کے مجموعے سے سنوارا گیا یہ خوابگاہ بہت ہے نفیس اور شاندار لگ رہا ہے۔ سفید رنگ کے بستر پر سفید اور سیاہ رنگ کے تکیے اور کشنز بہت سکون بخش اور آرامدہ مناظر پیش کر رہے ہیں۔ اسی پلنگ کے نیچے چیک اسٹائل میں موجود قالین کمرے کی آپنائیت کو قائم رکھتے ہوئے اسے جدید وضع بھی فراہم کر رہا ہے۔ اور جہاں تک اسکے بستر ضمنی میز کی بات ہے وہ تو ان پر موجود لیمپ اور دلکش گلدان کی وجہ سے ویسے ہی دلفریب چابت ہورہے ہیں۔

۲۔ نفیس اور روایتی

نفاست کو قائم رکھتے ہوئے جدیدیت اور قدامت کا خوبصورت مجموعہ اس خوابگاہ کی اصل پہچان ہے۔ اگر اس کمرے میں استعمال ہوئے فرنیچر کی بات کی جائے تو روایتی اور قدامت خوبصورت انداز میں آپکے سامنے نظر آئیگی اور اس میں اضافہ یہ گہرے جامنی رنگ کے پردوں نے کیا ہے۔ جبکہ اس خوابگاہ میں منتخب کیا گیا فانوس، مسہری کا سرہانہ، اور ایل سی ڈی کی معقول جگہ اس کمرے میں جدیدیت کو ابھارتے ہوئے اسے بہت شاہانہ انداز اور وضع فراہم کر ہی ہے۔

۳۔ جدیدیت خوش نما مناظر کے ساتھ

اگر ہم سیاہ، سفید اور سرمئی رنگ کی بات کریں تو جب بھی یہ رنگ کسی بھی چیز میں استعمال کیے جاتے ہیں تو اسے جدیدیت اسکی انتہاء تک فراہم کر دیتے ہیں۔ اور کیوں نہ کریں، اب اس خوابگاہ کو ہی دیکھ لیں سیاہ، سفید او سرمئی رنگ کا اتنا شاندار استعمال بھلا کسی نے سوچا تھا؟ اور اگر آُکو یقین نہ آئے تو آپ اپنے پینٹر سے بھی پوچھ سکتے ہیں! اس کمرے کی خاص بات اسکی شیشے کی واضح کھڑکیاں ہیں جس سے بیرونی مناظر واضح طور پر نظروں کے سامنے آجاتا ہے جس سے کمرے کی آپنائیت کے ساتھ ساتھ قدرت کی تازگی کا بھی لطف ایک ساتھ اٹھایا جاسکتا ہے۔

۴۔ پرسکون

homify Quartos modernos

اس خوابگاہ کی نفاست، جدیدیت، سکون، خوبصورتی، ہلکے رنگوں کا امتزاج، دلکش فرنیچر، پر امن اور روشن دیواریں، منفرد آرائشی سامان، نرم اور آرامدہ بستر دیکھ کر کوئی بھی اسے آپنا کمرہ سمجھنے پر قائل ہوجائے۔ اس خوابگاہ کی اور اسکے ڈیزائنر کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے، سچ میں یہ بہت دل اور محنت سے ڈیزائن کیا گیا کمرہ ہے جو کسی بھی انسان کو اسکی آپنائیت پھچاننے سے دور نہیں رکھ سکتا۔

homify Quartos modernos

اس کمرے کی چھتوں پر روشن سیلنگ اس کمرے کو دلکش بناتے ہوئے اسکے جدید اور انوکھے فرنیچر کو بھی کمرے کے کونوں میں نمایاں کر رہی ہے۔

homify Quartos modernos

اس خوابگاہ میں صرف رنگوں اور فرنیچر کے انتخاب پر ہی محنت نہیں کی گئی بلکہ اس کمرے میں شامل کیے جانے والے آرائشی اشیاء تک کو منتخب بہت سوچ سمجھ کر پورے دل و جان کے ساتھ کیا گیا ہے۔

۵۔ جدید فعالیت

جامنی رنگ کے ساتھ خاکستری اور سفید رنگ کا شمول کسی بھی خوابگاہ کے لئے بہت نیا اور منفرد آئیڈیا پیش کر رہا ہے۔ اس خوابگاہ کو صرف جدید اور نفیس بنانے کو ہی اپنا مقصد نہیں بنایا بلکہ اس کمرے کی جگہ کا معقول استعمال بھی اس کمرے کی شان میں اضافہ کرنے میں پورا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کمرے کو فرنیچر سے بھر تک اس کمرے کی وضع کو برباد نہیں کیا گیا بلکہ دیوار کا بخوبی استعمال کرکے الماریاں ایک کونے میں بنا کر اس کمرے کو کشادہ بنایا گیا ہے ساتھ ہی جدیدیت کو نمایاں کرتے ہوئے چھت کی سیلنگ اور پلنگ کے پس منظر کو جدید ڈیزائن دی گئی ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں جدید فعالیت کی شاندار مثال!

خوابگاہ کے بارے میں اور جاننے کے لئے پڑھیں: آپکے خوابگاہ کو کامل جگہ بنانے کے لئے فرنیچر کے ۷ آئیڈیاز

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista