جب آپ کے گھر کی انٹرینس سیدھی جا کہ آپ کے دیوان خانے میں جا کر کھلتی ہو تو کبھی کبھی اس کی آرائش کرنا اور اسے دیوان خانے سے الگ دکھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ بے شک اس انداز سے آپ کی جگہ بچتی ہے لیکن یہ انداز زیادہ اچھا نہیں لگتا اور نہ یہ آپ کو گرم جوشی سے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا موقع دیتا ہے۔ اگر آپ اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پھر آپ بالکل درست جگہ پہنچے ہیں۔
ہمارے پاس آپ کے لیے 7 ایسی بہترین مثالیں ہیں جو آپ کے دیوان خانے کو انٹرینس سے دور لے جائیں گے اور ان میں زیادہ خرچہ بھی نہیں ہو گا۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ دیوان خانےاور انٹرینس کے درمیان جگہ تقسیم کرنے سے یہ جگہ ضائع ہو گی تو کیوں نہ اس کی جگہ اس طرح کی دیوار بنائی جاۓ جس پر آپ چیزیں بھی رکھ سکیں جیسا کہ کتابیں، ٹی۔وی وغیرہ۔ آپ اس جگہ کو ایک چھوٹی سی سٹڈی بھی بنا سکتے ہیں۔
دیوان خانے اور انٹرینس کو تقسیم کرنے کے لیے آپ شیلف بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ کام آسان بھی ہے اور کار آمد بھی۔ یہ آپ کی انٹرنس کو گرم جوشی بھی دے گا اور دیوان خانے میں موجود لوگوں کو پرایوسی بھی فراہم کرے گا۔
یہ اس طرح کے گھروں کے لیے بہترین ہے جدھر زیادہ روشنی نہیں ہوتی اور سالم دیوار بنانے سے کمرہ اور بھی اندھیرا ہو جاۓ گا۔
کبھی کبھی آپ کو بڑے ڈیوایڈر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ آپ صرف مختلف انداز کے مٹیریل استعمال کر کے ہی کمرے کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں اور اس طرح آپ کی جگہ بھی ضائع نہیں ہوتی اور نتیجہ ایک کھلے منصوبے والا کمرہ نکلتا ہے۔
کیا آپ کے پاس بہت زیادہ کتابیں موجود ہیں اور آپ کو سمجھ نہیں آتا کہ آپ انہیں کدھر رکھیں؟ چلیں پھر اس سلسلے میں ہم آپ کو بہت اچھا مشورہ دینے لگے ہیں۔ جس طرح سے پیچھے ہم نے آپ کو شیلف استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ہے اسی طرح آپ ان کتابوں کو بھی شیلف میں رکھیں اور اس کو لایبریری کی شکل دے دیں۔
اس طرح آپ کے مہمانوں پر آپ کے اعلی ذوق کا بہت اچھا تاثر پڑے گا۔
اگر آپ اپنے کمرے میں لائبریری نہیں بنانا چاہتے تو ایک اور آسان اور سستہ طریقہ ہے پلاسٹربورڈ کی دیوار۔ تھوڑے کھلے افیکٹ کے لیے کم اونچائی کی دیوار بھی بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کا کمرہ بہت چھوٹا سا ہے تو آپ کچھ اس طرح کا شیلف بھی استعمال کر سکتے ہیں جو کہ زیادہ جگہ بھی نہیں گھیر رہا اور دونوں حصوں کو تقسیم بھی کر رہا ہے۔
کبھی کبھی کمرے کے درمیان میں موجود پلر یا بیم بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ اس کو آرام سے ایک شیلف کی شکل دے سکتے ہیں، جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔