کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ کس طرح اپنے غسل خانے کو بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر ہی پرتعیش انداز دے سکتے ہیں؟ آپ اس سوچ میں اکیلے نہیں ہیں۔ خوبصورت اور پر تعیش انداز کے غسل خانے کے لوازمات آج کل بہت مشہور ہیں۔ کیونکہ ان کے استعمال سے بہت جلدی اور آسانی سے آپ اپنے غسل خانے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
لیکن ایسی کون سی چیزیں استعمال کی جائیں جن سے آپ کا غسل خانے خوبصورت لگے، اور وہ کون سا سب سے آسان طریقہ ہے جس کےذریعے آپ بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر ہی اپنے غسل خانے کو زبردست اسٹائل دے سکتے ہیں؟ چلیں آج ہومی فائی میں آپ کے لیے ہم لاۓ ہیں ایسے 11 طریقے جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
پر تعیش انداز کے غسل خانوں میں ہمیشہ تازہ اور قدرتی ماحول ہوتا ہے۔ اس لیے ایک خوبصورت گھر کے اندر رکھنے والا پودا آپ کے غسل خانے کو بہت قدرتی انداز دے گا۔ سپا جیسا انداز لانے کے لیے آپ سفید پھولوں والا پدا چنیں اور اسے چمکدار دھاتی پوٹ میں رکھیں۔
رول شدہ تولیے آپ کے غسل خانے کو کسی 5 سٹار ہوٹل کا سا انداز دیتے ہیں۔ آپ ان تولیوں کو چھوٹی ڈھیریاں بنا کر رکھ سکتے ہیں۔
آپ اپنے غسل خانے میں ایک خوبصورت سی ٹرے رکھ لیں جس میں پرفیوم کی بوتل، ہینڈ واش اور چھوٹے تولیے رکھے جا سکتے ہوں۔
درازوں کو منظم کرنے والی اشیاء پر تھوڑا خرچہ کر لیں۔ ان میں بنے چھوٹے چھوٹے خانے آپ کی چیزوں کو منظم رکھنے میں آپ کا بہت ساتھ دیں گی۔
آپ اپنے پاس موجود تمام چیزوں میں سب سے خوبصورت اور رنگوں کے حساب سے چیزیں چنیں اور انہیں سامنے سجا دیں۔ لیکن اس چیز کا خیال رکھیں کہ یہ چیزیں پورے غسل خانے کی کلر سکیم کے حساب سے ہوں۔
ایک پر تعیش غسل خانہ کبھی بھی تیز اور عجیب سی روشنی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ اسی لیے آپ بھی اپنے غسل خانے کی تیز اور چبھتی ہوئی روشنی کو لیمپ شیڈ کے ذریعے مدھم کریں۔
سٹرپ لائٹس آج کل بہت زیادہ سستی اور آرام سے مل جاتی ہیں۔ آپ انہیں اپنے شیشے کے پیچھے یا پھر شیلف کے نچلے حصےیہ لائٹس لگا سکتے ہیں۔ بس خیال رکھیں کہ وہ اچھی طرح سے چھپی ہوئی ہوں تاکہ ان کی روشنی ہلکی اور مدھم ہوں۔
فانوس آرائش کا وہ انداز پیش کرتے ہیں جو کوئی اور چیز پیش نہیں کر سکتی۔ اس کی خوبصورتی ہر کمرے کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے باتھ روم کی روشنیوں کو نہیں بدل سکتے تو آپ اس کی جگہ کسی پرانے فانوس کو سفید رنگ کر کے بھی لٹکا سکتے ہیں۔
بانس کی پتلی سی سکرین آپ کے غسل خانے میں بہت ہی قدرتی اور خوبصورت انداز لاۓ گی اور یہ فائدہ صرف بانس ہی نہیں بلکہ کسی بھی قدرتی مٹیریل کے استعمال سے حاصل ہو گا۔
ایک پرتعیش غسل خانے میں آپ کی تمام حساسیات تازہ دم ہونی چاہیے۔ اسی لیے غسل خانے میں پھیلی مدھم اور پرکشش خوشبو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیں گی اور آپ کو اور زیادہ پرسکون کریں گی۔
ہم میں سے کافی سارے لوگوں کے غسل خانے میں بے رنگ تولیے اور بے جوڑ میٹ رکھے ہوۓ ہوتے ہیں اس کی وجہ سے سارے غسل خانے میں غیر منظم انداز آتا ہے۔ اسی لیے آپ اپنی تولیوں، باتھ میٹ اور دیگر ٹیکسٹائیل کی چیزوں کو رنگوں کے حساب سے خریدیں۔ اس سے آپ کے غسل خانے کو مزید پر تعیش انداز ملے گا۔