ایک گھنٹے میں گھر میں آسانی سے بہتری لانے کی تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Burlington Residence, Lex Parker Design Consultants Ltd. Lex Parker Design Consultants Ltd. Casas modernas
Loading admin actions …

اگر آپکے پاس گھر میں بہتری لانے کے لئے بہت بڑا بجٹ نہیں ہے اور آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ تھوڑے پیسوں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں وہ بھی چھٹی کا دن ضائع کئے بغیر تو ہمارے پاس آپکے لئے کچھ بہت ہی شاندار تجاویز موجود ہیں۔ آپ کسی بھی ماہرِ تعمیرات سے پوچھ سکتے ہیں کہ کسطرح چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں آپکے گھر کے حلیے اوراحساس کو بدل دیتی ہیں۔ لیکن اگر آپکو یہ معلوم نہیں کہ کہاں سے شروع کرنا ہے تو جاننے کے لئے ہمارے ساتھ آئیے۔

1۔غسل کے فوارے کا اوپری حصہ نیا لگالیں

چونے اوردیگرمعدنیات سے اٹے ہوئے اوررکے ہوئےغسل کے فوارے  کے اُوپری حصے کوپھینک دیں اوراپنے غسلخانے کو ایک نئی شکل دینے کے لئے غسل کا نیا فوارہ لگادیں۔ اس میں آپ کے صرف چند سیکنڈ لگیں گے مگر اسکے بعد آپ ہرصبح اُٹھنے کے بعد غسل کرتے وقت پانی کے بے روک بہاؤ کا لطف اٹھاسکیں گے۔

2۔نہانے کے ٹب کی صفائی کرلیں

ہم سب نہانے کے ٹب کے رخنہ بندی کردیتے ہیں جس سے اسکے اردگرد میل وغیرہ جمع ہوجاتی ہے تو اسکا حل بہت آسان ہے آپ اسکی صفائی کرلیں اور اسکے اردگرد اکھٹے ہوئے بال اور دیگر کچرہ وغیرہ نکال دیں ۔ آخر میں کسی اچھے ڈٹرجنٹ کی مدد سے اسکو صاف کرلیں۔

3۔ روشنی گھٹانے بڑھانے والے سوئچ کا اضافہ کردیں

روشنی کےانتظام کو تبدیل کرنے پر پیسے خرچ مت کریں۔ صرف روشنی کو گھٹانے بڑھانے والے سوئچ لگائیں اور بالکل ہی ایک نئے ماحول سے لطف اندوز ہوں ۔ صرف یہ یقینی بنا لیں کہ آپ کے پاس روشنی کو گھٹانے بڑھانے والے بلب بھی ہوں۔

4۔پردے بدل دیں

یہ ایک بہت اچھی موسمیاتی تجویز ہے۔ آپ کو عمومی طور پر بھاری اور ہوا کو روکنے والے پردے چاہئے ہونگےمگرموسمِ بہار کے آتے ہی آپ انکو تھوڑے ہلکے پردوں سے بدل دیں جو ہوا کی آمد ورفت میں رکاوٹ نہ ہوں۔ ہوگیا نہ گھر ایک دم سے نیا۔

5۔ایک شاندارغالیچے کا اضافہ کردیں

ایک غالیچہ خریدیں اسکو گھر لائیں اور کسی بھی کمرے میں بچھادیں ۔ اگر آپ اپنے گھر میں استعمال شدہ رنگوں کی ترتیب بدلنے کے بارے میں سوچ رہے تھے تو یہ کچھ رنگینی لانے کا سب سے آسان اور غیر مستقل طریقہ ہے۔

6-روشنیوں کے لئے نیا ٹوپ لے آئیں

اگر آپ کے گھر میں لگی روشنیوں کا ٹوپ کبھی بہتر حالت میں تھا مگرروشنیاں ابھی بھی صحیح کام کر رہی ہیں تو انکے ٹوپ کو بدل دیں۔ کوئی انوکھا،غیرمعمولی ڈیزائن آپکے گھر کی رنگینی اور شوخی میں اضافہ کرے گا۔

7۔ باورچی خانے کے دستوں اور موٹھوں کو بدل ڈالیں

اگر آپ اپنے باورچی خانے کے دستوں اور موٹھوں کو کسی نئے اور دلچسپ ڈیزائن کے دستوں اور موٹھوں سے بدل دیں تو ایسا لگے کا کہ آپ نے اپنے باورچی خانے میں نئی چیزیں لگوائیں ہیں۔ ہمیں روایتی خانہ دار الماریوں کے ساتھ نئے زمانے کے آلات اور مشینری پسند ہے اس سے نئے اور پرانے زمانے کا ایک دلچسپ مرکب بنتا ہے۔

8۔صدر دروازے پر روغن کردیں

homify Casas escandinavas

آپ کا گھرایک دم نیا اور ترو تازہ لگ سکتا ہے اگر آپ صدردروازے پر نیا روغن کردیں۔ ایک زبردست سا تاثر پیدا کرنے کے لئے کسی شوخ رنک کا استعمال کریں اور اپنے آپ کو انعام  دینے کے بارے میں سوچیں اور ایک نیا لیٹر بکس بھی لگوالیں۔

9۔ بھٹی کا فلٹر بدل دیں

اپنےگھرمیں گرم پانی اور ہوا پہنچانے والی بھٹی کے فلٹر کو تبدیل کردیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم کو یہ باقاعدگی سے کرنا چاہئے مگر جب آپکو یہ معلوم ہوگا کہ ایسا کرنے سے آپکے گھرکا گرم پانی اور ہوا کا نظام کتنے موثر طریقے سے چلے گا تو آپ ایسا کرنے کے لئے خصوصی طور پر وقت نکالیں گے۔

10۔گیراج کی جامع صفائی کرلیں

اپنے سٹور روم میں پڑا پانی کا بڑا اورموٹا پائپ نکالیں اوراپنے گیراج اورملحقہ جگہوں کو اچھی طرح دھو ڈالیں ۔ ہم شرطیہ کہ سکتے ہیں کہ آپ بھول چکے ہونگے کہ اسکا اصل رنگ کیا تھا اسلئے ایسا کرنے سے آپکے گھر کے سامنے کے حصے کو بالکل ایک نئی زندگی مل جائے گی۔

خود سے کرنے کی کچھ اور تجاویز جاننے کے لئے ہمارا یہ مضمون پڑھیں ’ موسم بدلنے پر گھر کی صفائی کے رہنما اصول’۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista