خواب گاہیں: ڈبل بیڈ کے ۶ ڈیزائن

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Casas modernas
Loading admin actions …

ایک گھر کے سارے کمرے وہاں رہنے والوں کے ذوق اور ضروریات کا نمونہ ہوتے ہیں۔ ایک خاندانی گھر کی روز مرہ زندگی میں کچھ جگہیں خاص ماں باپ کے لیے ہوتی ہیں تو خواب گاہ ایک ایسی پرسکون جگہ ہونی چاہیے جہاں جوڑا آرام کر سکے اور ذاتی لمحات حاصل کر سکے۔

یہ کام، زندگی کی ہل چل، ٹریفک، بچے، خواب، مستقبل کے منصوبے، مقاصد اور آنے والی مہمات کے بارے میں بات کرنے کی جگہ ہے۔ اس سب کے لیے ایک پرسکون، رومانوی اور عملی ماحول چاہیے ہوتا ہے۔ تو یہ ہیں ڈبل بیڈ کے وہ چھ ڈیزائنز جو آپ کو تجاویز دیں گے۔

۱۔ فیشن ایبل اور سادہ

یہ ایک سادہ، زندگی سے بھرپور اور رومانوی ڈیزائن ہے۔ ہلکے سبز رنگ کی چادر کے ساتھ یہ گہری رنگ کا بیڈ ہلکے رنگ کے فرش پر بچھا ہے۔ مرکزی دیوار اس کے کناروں پر لگے لیمپس کی وجہ سے کنکریٹ سے بنی ہونے کے باوجود سخت تاثر نہیں دیتی۔پڑھنے کے لیے علیحدہ روشنیاں عملی ہیں تا کہ ہر کوئی اپنا کام الگ الگ کر سکے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ متناسب ڈیزائن ایک خوشگوار اور دلکش ماحول بناتا ہے۔

۲۔ عکس

عظیم الشان آئینہ اس حسین و جمیل خواب گاہ کا مرکز ہے۔ ایک کارآمد عنصر جو کسی فنکشن میں جانے سے پہلے سوٹ یا ٹائی دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس بستر کا ڈیزائن ہیڈ بورڈ کے گرد موجود گدیوں سے بنی دیوار، نرم گرم قالین، پائنتی اور کمبل سے ملتا جلتا ہے۔ آئینے کے فریم کی لکڑی اخروٹی رنگ کی ہے جو ایک خوشگوار اور اپنائیت بھرا احساس لاتی ہے جس کی وجہ سے یہ کمرہ جادوئی نظر آتا ہے۔

۳۔ دیہی اور جدید

homify Casas campestres Acessórios e Decoração

وال پیپر ڈیزائنرز کی جانب سے ہیڈ بورڈ یہ بیڈ کی پچھلی دیوار کا حقیقی مقصد پیش کیا جاتا ہے۔ اگر آپ گہرے رنگ اور دیہی انداز لے آئیں تو کمرہ حسین لگے گا۔ ہیڈ بورڈ کی ساری دیوار بھورے اور سرمئی رنگ کے پرانے دیہی لکڑی کے تختوں والے وال پیپر سے ڈھکی ہے۔ ظاہر ہے آپ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی پسند کے رنگوں کے اصلی تختے بھی استعمال کو سکتے ہیں۔ آپ ان رنگوں کو بستر سے ملا کر اپنے سونے کے کمرے کا سارا مزاج تبدیل کر سکتے ہیں۔

۴۔ آگ اور لکڑی

ہر جگہ لکڑی، اگر اس کمرے میں کسی چیز کی کمی نہیں ہو گی تو وہ گرمی ہے۔ یہ پرشکوہ شاہانہ کمرہ لکڑی کے رنگوں سے بھرا ہے۔ گہرے رنگوں کے مختلف شیڈ پرکشش ہیں۔ سلک سےبنا شوخ رنگوں کا بستر پرآسائش ہے اور آرام کرنے کی دعوت دیتا محسوس ہوتا ہے۔

ڈبل روم اسے سجانے اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا بہانہ ہے۔ ہم آپ کو ہومی فائی پر جتنی ہو سکے اتنی تجاویز دیتے ہیں تا کہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکے۔

۵۔ جدید جوڑا

homify Casas modernas Acessórios e Decoração

کیا آپ ایک نفیس اور جدید جوڑا ہیں؟ یہ مثنل ایک ایسے گھر کے لیے بہترین ہے جہاں کالے رنگ کی حکومت ہو۔ مرکزی دیوار کا وال پیپر ریشمی اور دھندلے سیاہ سے بنا ہے جو سرمئی رنگ کے بٹنوں والے ہیڈ بورڈ والے بیڈ کے لیے بہترین ہے۔ کریم اور برونز بستر بہترین مجموعہ ہے جو لکڑی کے فرش سے نکلتی گرمی سمیٹ لیتا ہے۔ 

کیا آپ بھی کچھ ایسا چاہتے ہیں؟ انٹیریئر ڈیزائن میں کسی بھی بڑی تبدیلی سے پہلے پیشہ ور سے رابطہ کرنا اچھا رہتا ہے۔

۶۔ فرانسیسی انداز

اس کمرے کے ڈیزائنر نے اس کے ڈیڑائن کو 'فرانسیسی طرز زندگی' کا نام دیا ہے۔ الماری، ہیڈ بورڈ اور بستر کے آگے رکھی پائنتی ہلکی لکڑی سے بنے ہیں۔ بنچ کا بٹنوں والا کپڑا اسے کلاسک بناتا ہے۔ ایک خوبصورت، مزےدار اور خوشگوار جگہ جہاں آپ آرام سے سو سکتے ہیں۔

مزید جانئے: آپ کے بیڈروم کے فرنیچر کے لیے ۱۰ تجاویز۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista