آپ کے بچے کےکمرے کے لیے 16 بہترین خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Quarto infantil escandinavo
Loading admin actions …

بیشک بچے خدا کا بہترین تحفہ ہوتے ہیں۔ اور ان سے متعلق ہر کام آپ بخوشی سر انجام دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں بچوں کا کمرہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ کمرہ ایسا ہونا چاہیے کہ آپ کے بچے کی تخلیقی صلاحیات ادھر مزید بہتر ہوں, اور یہ بچے کی شخصیت سے بھی مطابقت رکھتا ہو۔ بچوں کے کمرے کی سجاوٹ وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی جاتی ہے کیونکہ بچوں کا مزاج بھی بدلتا رہتا ہے۔ 

اس کمرے کی سجاوٹ کے لیے ہم آپ کے لیے لائیں ہیں 16 بہترین انداز جو یقینا آپ کو بہت پسند آئیں گے۔۔۔ تو پھر چلیں دیکھتے ہیں۔

1 – دیوار پر بنائی گئی تصویر آپ کے بچے کی تخلیقی صلاحیت کو ابھارے گی اور کمرے میں بہت منفرد انداز لاۓ گی۔

Read me Stories Pixers Quarto infantil minimalista wall mural,wallpaper,kid,child,bear,animals,book,reading

2- بچوں کے لیے کونے میں موجود چھوٹا خیمہ ان کے کھیلنے کودنے اور گھر کے اندر ہی کیمپینگ پارٹی کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

homify Quarto infantil escandinavo

3- بچوں کو منفرد اور دلچسپ چیزیں ہمیشہ اچھی لگتی ہیں تو اس درخت کی طرح کا شیلف بچوں کو کتابوں کے قریب آنے میں مدد دے گا۔

Girls' Bedroom homify Quarto infantil moderno

4- دیوار پر لگائی گئی آرائشی اشیاء سب سے بہترین ہے کیونکہ آپ انہیں بچوں کے بدلتے مزاج کے ساتھ ساتھ باآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔

5- گہرے اور شوخ رنگ ایک دم سے کمرے میں جان ڈال دیتے ہیں اور باآسانی دیوار پر کیے جا سکتے ہیں۔

6- بچوں کی تخلیقی صلاحیات کو ابھارنے کے لیے ایک چاک بورڈ دیوار بنائیں جس پر آپ کا بچہ اپنی مرضی کی تصاویر بنا کر اپنا کمرہ سجاۓ۔

7- دیوار پر لگے نقشے کی مدد سے بچوں میں گھومنے پھرنے کا شوق پیدا کریں اور ان کا جغرافیہ بہتر کریں۔

8- مختلف رنگوں کے استعمال سے کمرہ سجائیں۔

9- بہن بھائیوں کی آپس میں دوستی بڑھانے کے لیے ان سے بنک بستر کی سجاوٹ خود کروائیں۔

10- کمرے کو دو حصوں میں تقسیم کنے کے لیے اس طرح کے منفرد شیلف جو دونوں طرف سے کھلا ہو، استعمال کریں۔

11- سادہ انداز کے لیے اپنے بچے کے پسندیدہ پوسٹر یا تصاویر کا انتخاب کریں جیسے کہ یہ سوپر ہیرو کے نشانوں والے پوسٹر۔

12- اگر خیموں کا خیال آپ کو اچھا نہیں لگا تو آپ بستر کے اوپر ہی اس ٹری ہاؤس جیسی جگہ بنا سکتے ہیں۔

homify Quarto infantil moderno

13- وال پیپر کی مدد سے آپ کمرے کو باآسانی کسی تھیم کے مطابق سجا سکتے ہیں، جیسے اس سفید اور نیلی دھاریوں وال پیپر سے سمندری جہاز کی تھیم بنائی گئی ہے۔

14- بچوں کو اپنا نام پڑھنا اور دیکھنا پسند ہوتا ہے تو کیوں نہ ان کے کرے میں ہی ان کے نام سے آرائش کی جاۓ؟ اب چاہیں تو آپ پینٹ کر لیں ورنہ لکڑی یا پلاسٹک کے حروف لگائیں۔

15- روشنیاں ہر کمرے کو خوبصورت بناتی ہیں مگر بچوں کے کمرے میں موجود ننھے قمقمے اسے ایک جادوئی جگہ بنا دیں گے۔

homify Quarto infantil escandinavo

16- اپنے چھوٹے بچے کے لیے بھی آپ کمرے کو نرسری کے طور پر سجا سکتے ہیں۔ جیسے چاند اور تاروں کی تصاویر چپکا کے۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista