10 ڈیزائن جو آپکے چھوٹے سے لیونگ روم کو تبدیل کر دیں گے

Farheen Farheen
Stonowane mieszkanie 45m2 w Dąbrowie Górniczej , Ale design Grzegorz Grzywacz Ale design Grzegorz Grzywacz Salas de estar minimalistas
Loading admin actions …

ہم سب لوگوں کے گھر بہت بڑے نہیں ہوتے۔ جسکا مطلب ہے کہ ہم سب کشادہ کمروں کا مزہ نہیں لے سکتے۔ حقیقتا ہم میں سے بہت سے اسی کمرے کے ساتھ رہتے ہیں۔لیکن یہ کم اسٹائلش ہونے کا عذر نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح ایک تنگ جگہ میں آپکی مدد کرنے کے لیئے ہم نے آپکے لیونگ روم جو اپکے گھر کا سب سے اہم حصہ ہے کے لیئے ۱۰ ڈیزائن جمع کیئے ہیں جو کافی بڑے اور کھلے لگتے ہیں۔نہیں آپکو ہتھوڑی اٹھا کر چیزیں اکھاڑنے کی ضرورت نہیں۔ یہ تمام چھوٹے چھوٹے عوامل پر منحصر ہے، جیسے کہ رنگ، پردے، روشنیاں وغییرہ۔

چلیں آئیں ان عوامل کو دیکھیں۔۔۔۔

۱۔ اپنے رنگوں کی پسند کو بدلیں

رنگ آپکی سوچ سے زیادہ ضروری ہیں۔ گہرے رنگوں سے جگہ چھوٹی لگتی ہے جبکہ ہلکے رنگ [ سرمئی، سفید، کریم] کمرے کو بڑا کرتے ہیں۔ تاہم ہمیشہ ہلکے رنگوں کو چنیں جب بھی بڑی جگہوں کی بات آئے جیسے دیواریں، فرش اور فرنیچر وغیرہ اور اپنی سجاوٹ میں چیری پنک، گلابی اور جامنی کا استعمال کریں کیونکہ اس سے گھر میں چمک آتی ہے اور نظروں کو بھلا لگتا ہے۔

۲۔روشنیوں کے بارے میں دوبارہ سوچیں

کوئی بھی کمرہ خاص طور پر چھوٹا سا اس میں ایک روشنی کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے۔ تو ان سب کا مطلب یہ ہے کہ دیواروں، فرش اور چھت کے لیئے لیمپس لائیں اگر ممکن ہوتو چھت کے لیئے کچھ لٹکنے والے لیمپس لے آئیں۔

۳۔چھوٹی چھوٹی چیزوں کی طرف توجہ دیں

بہت بڑے بڑے سجاوٹی پیس آپکے چھوٹے سے لیونگ روم کو بھر دیں گے۔ بڑے سجاوٹی پیسوں کو باہر نکالیں اور چھوٹے چھوٹے نفیس پیس سجالیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرصع اسٹائل بہت مشہور ہیں۔ اسکے علاوہ آپ نے سنا ہی ہوگا جتنا کم اتنا زیادہ۔۔۔۔۔

۴۔ لکڑی کا استعمال کریں۔

ڈیزائنر دنیا میں لکڑی ایک نعمت ہے۔ تو اگر یہ خوبصورت ہے تو یہ کسی بھی اسٹائل کے ساتھ چل جائے گی۔ اسکا مطلب ہے کہ اگر آپکا لیونگ روم چھوٹا ہے تو لکڑی کا کوئی ڈیزائن یا اسٹوریج اسکو صاف بھی رکھے گا اور اسٹائلش بھی لگے گا۔ ان ہلکے رنگوں کو [ نمبر ایک تصویر دیکھیں] اور اپنے گھر میں یہ ڈرامائی تبدیلی دیکھیں۔

۵۔ سجاوٹ کے لیئے روشنیوں کا استعمال کریں

یہ سجاوٹی روشنیاں صرف آپکے گھر کو روشن ہی نہیں کریں گے بلکہ ایک نئی وضع دیں گے۔ دیکھیے یہ شیشے کے لٹکنے والے فانوس آپکے لیونگ روم کو کتنی شان بخشتے ہیں۔ یہ فعال بھی ہیں اور سجاوٹی بھی۔۔۔۔۔ سوچیے آپ اپنے چھوٹے سے کمرے میں ان روشنیوں سے کتنی سجاوٹ لاسکتے ہیں۔

۶۔ کھڑکی کو بھی خوبصورت بنائیں

یہ پردے آپکو دھوپ اور ہمسائیوں سے بچانے کے علاوہ گھر میں ایک الگ وضع بھی پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپکا کمرہ بہت تنگ لگتا ہے تو وقت اگیا ہے کہ آپ انکو ہلکے پردوں کے ساتھ بدل دیں۔

۷۔ رنگوں کے امتزاج بنائیں

تو ہم پہلے ہی ہلکے رنگوں کے بارے میں بات کر چکے ہیں لیکن ہلکے رنگ بھی آنکھوں کو تراوت بخشتے ہیں۔ دیکھیں اس کمرے میں کس طرح لیلک پردوں کے ساتھ نیلی دیوار کا امتزاج تیار کیا گیا ہے۔لیکن غالب رنگ ابھی بھی سفید ہی ہے۔ ہمیشہ خوبصورت امتزاجوں کی طرف توجہ کریں۔

۸۔ زیادہ قدرتی روشنی کی طرف آئیں

اگر آپکے لیونگ روم میں ایک کھڑکی ہے تواسکا فائدہ اٹھائیں۔ جتنا ممکن ہوسکے سورج کی روشنی کو اندر آنے دیں اس سے کمرہ کھلا اور روشن لگے گا۔ اگر ممکن ہے تو کمرے میں ایک شیشہ لگائیں اس سے روشنی واپس آئے گی۔ اگر پیشہ ورانہ رائے چاہیے تو ہمارے ماہروں سے رابطہ کریں۔پیشہ ورانہ

۹۔ افقی جگہوں کا استعمال کریں

ہمیشہ فرنیچر ساری جگہ نہیں گھیرتا۔۔۔آپ کتابوں کی الماری کو دیوار کے ساتھ لگا کر جگہ بنا سکتے ہیں اور ایک آرٹ دیوار کمرے میں ہمیشہ اسٹائل اور رنگ بھر دے گی۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ آپکی کتابوں کی الماری پر پڑے سجاوٹی پیس آپ کے صوفوں اور مین فرنیچر سے ملتے جلتے ہوں۔

۱۰۔ اسکوچھوٹا لیکن شاندار رکھیں

اپنے چھوٹے کمرے کے لیئے چیزوں کو ہمیشہ چھوٹا چھوٹا رکھیں لیکن انکو اسٹائلش ہونا چاہیے۔ آپ اس میں شیشہ لگا سکتے ہیں۔ ٹی وی کے لیئے ایک اسٹیل لیس اسٹیل کی ٹرالی رکھ سکتے ہیں۔ یہ تو آپکے فرنیچر کے بارے میں ہوگیا دیواروں کا خیال رکھنے کے لیئے اس آرٹیکل کو دیکھیں ۱۰ ایسے رنگ جو آپکی دیواروں کو خوبصورت بنائیں گے۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista