دالان میں باربی کیو- مشن پورا ہوا 7 تصویریں دیکھیں

Namra Farman Namra Farman
Quichos , OBRAA QUINCHOS Y TERRAZAS OBRAA QUINCHOS Y TERRAZAS Cozinhas modernas
Loading admin actions …

چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ گرمیوں کی شاموں سے لطف اندوز نہ ہوا جائے۔

اس لیے ھم نےاس بار آپ کے لیے کچھ  ٹوٹکے اور ترقیبیں شامل کی ہیں جس سے آپ اپنے دالان میں بار بی کیو کر سکتی ہیں۔ یہ آپ کو ایک سماجی اور عملی جگہ بنانے میں مدد کرے گا جہاں آپ اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو بلا کر ان کی دعوت کر سکتے ہیں۔

دالان میں ایک ایسا کونہ ڈھونڈنا جہاں انگھیٹی رکھی جا سکے کامیابی کی کلید ہے۔ آپ کو پورے  طرح سےمتاثر کرنے کے لیے ہم آپ کو اوبرا کوینچوس ٹیراز کے ایک بیرونی علاقے کی تزئنن و آرائش سے پہلے اور بعد کی تصاویر دکھائیں گے۔

کیا آپ اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

پہلا قدم: لکڑی کی چھت

جیسے ہی ہم اس دالان کی تعمیر کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کس طرح اس کو ڈیزائن کرنے والوں نے ٹائلوں کا استعمال کیا ہے، جس سے یہ پائیدار اور خوشنما لگتی ہے۔

اس کے ڈیزائن کرنے والوں نے لکڑی کی چھت کے ساتھ ساتھ لکڑی کے ستونوں کا استعمال بھی کیا ہوا ہے۔ یہ دالان کو بارش، ہوا، اور سورج کی روشنی سے بچاتا ہے۔ لکڑی کی چھت گھر تک جاتی ہے جس سے پورا دالان مزید خوشنما لگتا ہے۔

اندرونی باورچی خانہ

یہاں ہم اندرونی باورچی خانے کی طرف نظر ڈالتے ہیں، اس میں ڈیزائن کرنے والوں نے یو شکل کی میز لگائ ہے جس میں بار بی کیو کے لیے کھانا تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ شام کی چائے کے لیے بھی بہتریں جگہ ہے۔

اس میں بیٹھ کر باغ نظر آتا ہے جس سے آپ کے دوست احباب آنکھوں کو تازگی بخشنے والے نظارے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

دلکش منظر کا نظارہ

اس چھت کے ڈیزائن کی وجہ سے یہ روشنی سے بھر جاتا ہے۔ کھلی جگہ ہونے کی وجہ سے باغ اور لان کا پورا نظارہ دکھائ دیتا ہے۔

ماں باپ اپنے بچوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں جو شام کے وقت لان میں کھیل رہے ہوں۔

زمینی رنگ اور قدرتی مواد

لکڑی کی چھت کے ساتھ ساتھ، زمین پر اس کے ساتھ جانے والی ٹائلوں کا استعمال آنکھوں کو بھاتا ہے۔ دالان میں لکڑی کے فرنیچر کا استعمال بھی ایک اچھا خیال ہے۔ اس سے پورے دالان میں خوشنما احساس پیدا ہوتا ہے۔

لکڑی کے فرنیچر کی طرف ایک نظر

جیسا کہ ہم نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ یہاں لکڑیکا استعمال صرف چھت کیلیے نہیں بلکہ فرنیچراور دوسری چیزوں کے لیے بھی کیا گیا ہے، اس سے پورے دالان میں ایک دیہاتی احساس پیدا ہوتا ہے۔

زمینی اور خاکستری رنگوں کا استعمال اس دالان کو شاندار بناتا ہے۔

ماحول سے ہم آہنگی

اس ذاویے سے دیکھا جائے تواس دالان میں تین مختلف مواد نظر آتے ہیں۔ ہمارے پاس بیرونی باورچی خانہ اور بار بی کیو کی جگہ ہے، جو کہ لان اور کھانے کے کمرے سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔ پس منظر میں، ہمیں چھوٹا سی بیٹھک بھی نظر آتی ہے جہاں لکڑی کے فرنیچر کے استعمال نے اسے مزید آرام دہ بنا دیا ہے۔

مہذب ڈیزائن والا باورچی خانہ

اس بیرونی باورچی خانے کا ڈیزائن بالکل شاندار، سادہ، کارآمد اور عملی ہے۔ اس کو بنانے کے لیے ذیادہ پیسوں کی ضرورت نہیں۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista