وینٹیج خوبصورتی کا حامل ایک دلکش خاندانی گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Двухкомнатная квартира в классическом стиле, AM Design AM Design Salas de estar clássicas
Loading admin actions …

آج کل بہت سے گھرانے جدید انداز کے اندر روایتی انداز بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ مجموعہ اب بہت ہی زیادہ مشہور ہو چکا ہے اسی لیے بہت سے لوگ اب اسی انداز کو استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اسی انداز کے ایک خاندانی گھر کی سیر کروانے لگے ہیں۔ قدرتی لکڑی، سادہ رنگوں اور قدیم طرز پر بنے فرنیچر کے ساتھ مل کر یہ گھر بہت حسین تاثر پیش کرتا ہے۔ آرائشی وال پیپر اور خوبصورت سنہری روشنیاں AM Design  کے ماہرین  کے بناۓ ہوۓ اس گھر کو مزید خوبصورتی عطا کر رہے ہیں

خوبصورت دیوان خانہ

کونے کی الماری، ٹی۔ وی، کیبنٹ سمیت سارا فرنیچر گہرے رنگ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ لکڑی کا یہ رنگ خود ہی روایتی انداز لے آتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ فرش اور چھت پر موجود روشنیوں سے جدید انداز بھی دیا جا رہا ہے

دوسرا رخ

اب اسی دیوان خانے کو دوسرے رخ سے دیکھیں تو ان حسین صوفوں اور ریشمی پردوں سے نہایت پر تعیش انداز مل رہا ہے۔ کھڑکیوں سے قدرتی روشنی چھن کر آ رہی ہے اور پورے کمرے کو منور کر رہی ہے۔ خوبصورت فانوس کی موجودگی اس پورے منظر کو مکمل کر رہی ہے.

حسین راہداری

خوبصورت چھپائی والے وال پیپر اور دلکش لکڑی سے بنے دروازے اس راہداری کو بہت پر کشش اور آرامدہ منظر عطا کر رہے ہیں ۔ چھت پر موجود خوبصورت روشنیاں اس ماحول کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

سفید رنگ اور لکڑی کا حامل باورچی خانہ

گہرے رنگ اور چمکدار لکڑی سے بنے کیبنٹ باورچی خانے کو ایک بہت روایتی انداز دے رہے ہیں مگر ان کیبنٹ کا جدید طرز بناوٹ اس بات کی یقین دہانی کروا رہا ہے کہ یہ آسانی اور فعالیت کے لحاظ سے استعمال کرنے والے کے لیے مدد گار ثابت ہوں گے۔ ریک اور ہک کی موجودگی سے باورچی خانے میں استعمال کی جانے والی اشیاء کو منظم رکھنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ چھوٹی میز اور کرسیوں کی موجودگی سے ادھر بیٹھ کر کھانے پینے میں بھی بہت آسانی ہو گی.

باورچی خانے میں موجود ایک کونے میں ایک چھوٹے کیبنٹ پر مائکروویو رکھا ہے۔ اس کے علاوہ دیوار کے ساتھ جڑا ٹی۔ وی کھانا کھاتے وقت آپ کو نشریات کا مزا بھی لینے دے گا.

شاہانہ خوابگاہ

دلکش اور حسین سنہرا وال پیپر، خوبصورت بستر، جاذب نظر پردے اور خوشنما فانوس۔ ۔ ۔ اب اس کمرے کے شاہانہ ہونے میں کوئی شک رہ جاتا ہے   کیا؟                                                                                                                          

خاکستری اور کریم رنگ وال پیپر کے سنہری رنگ سے مل کر بہت ہی خوشنما تاثر دے رہا ہے۔ جب کہ قدیم طرز پر بنی یہ کرسی کتاب پڑھنے کے لیے بہترین ہے۔

ایک اکیلا روایتی شیشہ آپ کو تیار ہونے میں مدد دے گااس کے علاوہ  شفاف پردوں کی مدد سے خوابگاہ اور غسل خانے کو بھی الگ کر دیا گیا ہے۔

کونے میں موجود الماری اور دیوار سے جڑا ٹی وی دونوں ہی باقی کمرے کے رنگوں کے ساتھ مل کر بہت جاذب نظر لگ رہے ہیں.

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista