حیرت انگیز فن تعمیر جو آپ کو دوسری نظر ڈالنے پر مجبور کر دے گا

Resham Ejaz Resham Ejaz
Motoyagoto house, Sakurayama-Architect-Design Sakurayama-Architect-Design Casas ecléticas
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی کچھ شاندار گھروں کو دیکھتے ہوئے سوچا ہے آپ ایسا گھر کیسے بنا سکتے ہیں؟ ہم نے سوچا ہے، کیوں کہ ہم ہمیشہ ایسی نئی اور دلچسپ عمارتیں دیکھتے رہتے ہیں جن سے ہمارا دماغ گھوم جاتا ہے اور تخیل کی اڑانیں بھرنے لگتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ اپنی پسندیدہ عمارتیں دکھائیں گے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ ان کو ڈیزائن کرنے والے معماروں سے اتنے ہی متاثر ہوں گے جتنے ہم ہوئے، اور یہ کہنے کی تو ضرورت ہی نہیں کہ آپ فوراً ہی کسی کو ہائر کر کے اپنے لیے ایسا ہی کچھ تعمیر کروانا چاہیں گے۔ اگر آپ کو عجیب و غریب شکلیں، رنگوں کے دلچسپ ملاپ اور منفرد گھر پسند ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔ چلے شروع کرتے ہیں۔

۱۔ مجسمے جیسا اندازِ

واہ، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ جدید گھر اتنا سادہ ہونے کے باوجود اپنا اثَر چھوڑ دیتا ہے؟ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایک دلکش، ہموار نمونہ ہے اور مجسماتی محراب اسے سب میں نمایاں کرتی ہے۔ مگر آپ اِس گھر کے باقی حصوں کے دیکھ کر حیران رہ جائیں گے! شاید ہم کبھی اِس گھر کا دورہ بھی کریں۔

۲۔ موڈولر اور خوش نما

ہمیں یہ گھر بہت پسند ہے، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہ مختلف ڈبوں پر مشتمل ہے جنہیں نفاست کے ساتھ آپس میں جوڑ کر ایک ایسا پر کشش اور کھلا گھر بنایا گیا ہے کہ اِس اِس لکڑی سے بنے برآمدے سے گزر کر اِس کے اندر قدم رکھنے کو دِل کرتا ہے۔ یہاں کھلے دِل سے شیشے کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ایک روشن گھر کے لیے لازمی ہے۔ اور کیا ہمیں ایک لمحے کے لیے رک کر اِس کی دوسری منزل پر موجود بالکونی کے حُسْن میں کھونے کی اِجازَت ہے؟

۳۔ مختلف درجات

ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ اِس گھر کا مختلف درجات والا اندازِ آپ کو متاثر نہ کرے۔ یہاں جڑا ہوا گیراج اندر رہنے کے مرکزی حصے کی طرف لے جاتا ہے اور یہاں موجود ٹیرِس کے ساتھ یہ پوری عمارت ہم آہنگی کا احساس دیتی ہے۔ نرم گرم روشنیاں شاندار نظر آتی ہیں اور اپنائیت کا رنگ جماتی ہیں۔

۴۔ ایک ہی منزل پر سب کچھ موجو

گزشتہ کچھ سالوں میں ایک منزلہ گھروں کے ڈیزائن نے بہت ترقی کر لی ہے اور یہ ہے اس کا ثبوت! لمبا، پتلا اور دلنشین، ایک خوش نما باغ اور دِل موہ لینے والی چھت اِس ڈبا نما ڈیزائن کو مکمل کرتے نظر آتے ہیں اور اِس کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ کوئی اتنی سادہ شے اتنی پیاری اور منفرد کیسے ہو سکتی ہے؟

۵۔ صنعتی رکھ رکھاؤ

ہمیں ایسے کسی گھر سے کوئی مسلہ نہیں جس میں سیمنٹ کے بلاک کھلے چھوڑ دیئے جائیں، کیوں کہ ایسا فیصلہ لینا خاصا دِل گردے کا کام ہے۔ یہ عمارت جدید اور صنعتی خصوصیات کا بہترین امتزاج ہے اور داخلے پر موجود روشنیاں مختلف اقسام کے مواد کو خوبی سے نمایاں کرتی ہیں۔ سفید دیواریں، کالا لوہے کا کام اور سادہ سیمنٹ سب ایک ساتھ جچ رہا ہے۔

۶۔ یہ مختلف زاویے

کیا آپ بس ایک لمحے کے لیے اِس گھر کے مختلف زاویوں اور منفرد تناسب کو دیکھیں گے؟ جب آپ سفید دیواروں کے ساتھ کالی لکڑی کی آمیزش کریں اور ایک کھلا پورچ بنائیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ نے کچھ ایسا بنایا ہے جو اور کسی کے پاس نہیں ہے۔ اور اِس کا داخلہ کتنا دِل لبھاتا ہوا ہے۔ 

مزید دلچسپ فن تعمیر کے لیے یہ آئیڈیا بُک دیکھئے: ایک دیہی اور جدید اندازِ کا مختلف حصوں والا گھر۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista