سات ہزار روپے کے اندر غسل خانے کی آرائش نو

Hamna – Homify Hamna – Homify
CASA ROTI, Estudio Meraki Estudio Meraki Banheiros modernos
Loading admin actions …

اگر ہم آپ کو کہیں کہ ہم سات ہزار روپے کے اندر ہی اندر آپ کے غسل خانے کو بہترین بنا سکتے ہیں تو کیا آپ یقین کریں گے؟ اگر ہم آپ کی جگہ ہوتے تو ہم بھی یقین نہ کرتے۔ لیکن غسل خانوں کی آرائش کرنے والوں کا کام مسلسل دیکھنے سے اب ہم یہ جان چکے ہیں کہ وہ ماہرین کس طرح سے جگہ کو خوبصورت اور وضع دار بناتے ہیں ہم آپ کو کم خرچ میں زیادہ فائدے اب آرام سے بتا سکتے ہیں۔                

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا غسل خانہ آپ کے معیار کا پر پورا نہیں اترتا تو ان سستے اور آسان طریقوں کو ضرور دیکھیں۔

1- موزیک ٹائلز کا اضافہ

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ موزیک ٹائلز کتنے سستے ہوتے ہیں؟ ہم ہمیشہ ان کو استعمال کرنے کے نت نئے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ دیکھیں اس شیشے کے گرد یہ ٹائلز کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے غسل خانے کے شیشے کے گرد یہی انداز اپنا سکتے ہیں.

2- پودوں کا اضافہ

اپنے قریبی پودوں کی نرسری میں جائیں اور ان سے نمی میں رہنے والے پودوں کے بارے میں پوچھیں۔ صرف دو تین پودوں کے اضافے سے آپ کا غسل خانہ بہت اچھا لگنے لگے گا۔

3- سادے سنک کو اسٹائلش سنک میں تبدیل کریں

homify Banheiros modernos

ایک غیر معمولی سنک کا چناؤ آپ کے غسل خانے کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ اگر آپ کوئی بہت اچھا سنک خریدنا برداشت نہیں کر سکتے تو ایک عام سنک خرید کر اس پر رنگ کر سکتے ہیں

4- پرانے فرنیچر کا استعمال

اگر آپ کے پاس کوئی ایسا فرنیچر رکھا ہوا ہے جس کا اب زیادہ استعمال نہیں ہوتا تو آپ سے ایک شان راد اور انوکھے سنک کے نیچے موجود الماری میں بدل سکتے ہیں۔      اس لیۓ ہو سکتا ہے کہ آپ کو صرف کچھ ہینڈل خریدنے پڑیں، اس کے علاوہ باقی سب آپ کے پاس موجود ہے۔

5- دیواروں کو انوکھا بنائیں

اگر آپ اپنے غسل خانے میں مسلسل تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کی دیواروں کو تختہ سیاہ بنا لیں۔ صرف ایک کوٹ سے آپ کی دیواریں اس میں بدل جائیں گی۔ اس کے بعد آپ کو صرف چاک کے چند ٹکڑے چاہیے ہوں گے۔

6- وال پیپر کے بارے میں سوچیں

غسل خانوں کی دیواروں پر لگے وال پیپر نہ صرف آپ کے غسل خانے کو بہترین بناتے ہیں نمی کو بھی دور رکھتے ہیں۔ اب یہ نہایت مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں۔ اس طرح نہ آپ کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا اور نہ مکمل تبدیلی کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔

7- ڈھیر شیشے اور ایک دیوار

یہ ایک بہترین مشورہ ہے۔ پرانے کباڑیے کی دکانوں کا چکر لگائیں اور ادھر سے مختلف شیشے جمع کر لیں۔ اب ان سب کو ایک دیوار پر لگا دیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان کے کناروں پر رنگ کر کہ انہیں مزید خوبصورت بھی بنا سکتے ہیں۔

8- لکڑی پر رنگوں کا تجربہ

اپنے غسل خانے میں موجود لکڑی پر رنگ کرنے سے بھی اسے ایک نیا انداز مل جاتا ہے۔ سفید رنگ کا ایک کوٹ ہی آپ کے غسل خانے کو بہت ساحلی یا پھر دیہاتی انداز عطا کر دے گا۔ اگر آپ چاہیں تو شوخ رنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے استعمال میں آپ کو صرف رنگ کا ایک ڈبا خریدنا ہو گا۔

9- دلچسپ شاور کا استعمال

Baños by Brukman Chechik Arquitectos, LIVE IN LIVE IN Banheiros modernos

اگر  آپ اپنے سادہ سے شاور کو جدید اور خوبصورت شاور سے بدل ڈالیں تو اس سے پورے غسل خانے کا ہی انداز بدل جاۓ گا۔ آج کل ایل۔ ای۔ ڈی روشنیوں والے بہت سے شاور دستیاب ہیں جو کہ نہ صرف آپ پر پانی بلکہ رنگا رنگ روشنیاں بھی برساتے ہیں۔

10- کاریگرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں

اگر آپ کے اندر کچھ کاریگرانہ صلاحیتیں موجود ہیں تو پھر کیا ہی بات ہے۔ آپ نت نئی چیزیں بنا کر اپنے غسل خانے میں رکھ سکتے ہیں۔ اس کے برعکس ہم جیسے لوگوں کو مہنگی مہنگی چیزیں خریدنا پڑتی ہیں۔ تو اس لیۓ اگر آپ کے پاس صلاحیت بھی ہے اور وقت بھیتر ضرور اس مشورے پر غور کریں۔

مزید مشوروں کے لیۓ اس کو بھی دیکھیں۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista