سات انتہائی سستے گھروں کی تصویریں

Farheen Farheen
Özge Bungalow, Özge Hotel & Bungalow Özge Hotel & Bungalow Espaços comerciais
Loading admin actions …

ہومی فائی پر آتے ہوئے آپ کے ذہن میں بڑے گھر یا اپارٹمنٹ ہوں گے، کنسٹرکشن کے شعبے سے شکریے کے ساتھ جو دن رات ترقی کر رہا ہے،یہاں بہت سارے سستے اقتصادی پلان موجود ہیں۔ ان میں سب سے عام ماڈیولر عمارتی نظام ہے۔ اسٹیل اور لکڑی تیار شدہ ماڈیولر عمارتی نظام کا حصہ ہوتے ہیں، جس میں وہ لیگو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وہ خاص جزو ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی جگہ سے ہلایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ روایتی آرکیٹیکچر میں ہوتا ہے ماڈیولر ڈھانچہ آپ کی پسند سے بنایا جاتا ہے۔ یہ آواز اور حرارت سے موصلیت فراہم کرتا ہے۔ اس آئیڈیا بک میں ہم آپکو چھوٹے اور سستے گھروں کے متعلق بتائیں گے۔

ایک منزلہ جدید عمارت

اس گھر کا سادہ ڈھانچہ جدید آرکیٹیکچر کی سب سے بہترین مثال ہے۔آسان اور سستا ہونے کی وجہ سے عموما اسکو ترجیح دی جاتی ہے۔ ایلومینیم- ٹائٹینم کی چھت ، اسٹیل کے ڈھانچے اور کنکریٹ سے بنا یہ گھر یقینا آپکو حیران کر دے گا۔

جنگل میں بنا ہوا گھر

homify Casas rústicas

اگر آپ بھی شہر کے ہنگاموں سے تنگ آگئے ہیں اورفرار چاہتے ہیں تو یہ لکڑی کا بنا گھر ہی آپ کے لیئے ذریعہِ فرار ہے۔ حتیٰ کہ چھوٹی جگہ سے ساتھ بھی اپ اپنے لکڑی کے ماڈیولز یہاں لگا سکتے ہیں۔

لکڑی کا بڑا سا گھر

چمکتی دیواریں، پختہ لکڑی کا فرش اور شہد کے رنگ کی دیواریں اس گھر کے خاص فیچر ہیں۔ جو بھی اس گھر کو دیکھے گا یقینا اسکا تصور کرے گا اور گھر کا اینٹیریئر تو آپکو بے حد پسند آئے گا۔

بنگلہ

لکڑی کے بنگلے زیادہ تر چھٹیاں منانے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن اپنے ڈیزائن کی وجہ سے یہ گھر عملی طور پر بہت فعال ہے۔

پتھر اور کنکریٹ کا مجموعہ

اس ماڈل کے اندر،دو منزلہ عمارت کو مختلف فیچر سے ملا کر بنایا گیا ہے جیسے کہ لکڑی اور پتھر کی چھت۔ سخت اور پائیدار۔ آپ اسکو یقینا اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ساختی اسٹیل کی تعمیر

homify Casas modernas

ماڈیولر گھر اسٹیل کے گھروں میں سب سے زیادہ ترجیع دی جانے والی اقسام ہیں۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ انتہائی پائیدار ڈھانچہ ہے۔ جو کہ بہت سالوں تک بر قرار رہ سکتا ہے؟  زلزلے، سیلاب اور دوسری  تباہ کاریاں اس نئی طرز کے گھر کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

ایک عظیم ماڈیول

homify Casas escandinavas

جنگلوں میں اگر آپکی اپنی زمین ہے تو آرکیٹیکٹ سے بات کریں یا کسی ماڈیولر کمپنی سے تفصیلات لیں۔ شہر کی زندگی ایسا مسئلہ ہے جس سے سب چٹھکارا پانا چاہیتے ہیں۔ آپکی چھٹیاں ایسے گھر میں حسین ہوجائیں گی۔ اور ریٹائرمنٹ کی زندگی بھی اس گھر میں بہترین کٹے گی۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista