ایک روشن اور خوبصورت دیہی گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
уДАЧный уикэнд, Компания архитекторов Латышевых "Мечты сбываются" Компания архитекторов Латышевых 'Мечты сбываются' Casas campestres
Loading admin actions …

اگر آپ کو روشن اور آرام دہ گھر پسند ہیں تو یہ گھر آپ کے لیے ہے۔ ہلکے بھورے اور پیلے رنگوں سے نمایاں کیا گیا یہ گھر بچوں کے کھلونوں کے گھر جیسا لگتا ہے۔ مگر اندر آنے پر آپ درمیانے رنگوں سے بنے ایک نہایت فیشن ایبل اور خوبصورت اندرونی حصے کو اپنا منتظر پائیں گے۔ یہ گھر بنیادی طور پر لکڑی سے بنا ہے اور اور ایک چھوٹے سے گیراج کے ساتھ اِس نفاست سے تراشیدہ لان میں کھڑا ہے۔ 

چلیے اِس قیمتی گھر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

عقبی صحن

اِس گھر کا عقبی صحن سردیوں کی سست دوپہریں گزرنے کے لیے بہت سی جگہ فرہم کرتا ہے۔ پچھلے عرشے پر ایک تفریح کی جگہ ہے جہاں کھلی ہوا کا لطف لینے کے لیے میز کرسیاں رکھی گئی ہیں۔

بیرونی حصہ

جیسا کہ ہم اِس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں یہ گھر نفیس اور صاف ستھرا ہے۔ اِس کا لان تراشیدہ ہے اور ایک لمبی ڈرائیو وے گیراج کی طرف لے جاتی ہے۔ اِس گھر کی پہلی منزل پر ایک بالکونی ہے جو مکمل طور پر لکڑی سے بنی ہے اور ایک دیہی گھر جیسا اندازِ بناتی ہے۔

رہنے کا کمرا

رہنے کا کمرا درمیانے اور گہرے رنگوں کی مدد سے نرم گرم اندازِ میں سجایا گیا ہے۔ یہاں گہرے خاکی اور کریم رنگ کے ساتھ کہیں کہیں پیلا رنگ جھلک رہا ہے جو بیرونی حصے کی پاسداری کرتا ہے۔

آرام دہ اندرونی حصہ

یہ گھر بنیادی طور پر لکڑی سے بنا ہے اور ہم اِس ڈیزائن میں سجاوٹ کی خوبصورتی دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لکڑی کے فرش کی طرح اوپر جاتی سیڑھیاں بھی لکڑی سے بنائی گئی ہیں۔

حجم اور خوبصورتی

جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا یہاں جگہ جگہ ایک رنگ کی کثرت نظر آتی ہے جو ہے شوخ پیلا رنگ۔ ہم اسے کشنز کے علاوہ سیڑھیوں کے نیچے موجود سامان رکھنے کے ڈبوں اور دیواروں پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

باریکیاں

اِس کا آرام دہ اور خوبصورت ماحول نہایت باریک بینی سے بنایا گیا ہے اور یہ اِس کی سجاوٹ کے ہر حصے سے چھلکتا ہے۔ انٹیریر ڈیزائنرز نے اِس گھر کو حَسِین، سادہ اور نفیس بنانے کے لیے خاص طور پر محنت کی ہے۔

ایک جیسا

سجاوٹ اتنے اچھے سے کی گئی ہے کہ اندرونی و بیرونی دونوں حصوں کے ساتھ اس کا تعلق سمجھنا آسان ہے۔ ہر چیز دوسروں کے ساتھ ہم آہَنْگ ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کرسیاں اور كھانا کھانے کی میز کس طرح باقی گھر سے ملتی جلتی ہے اور ہر کمرا بغیر کسی دقت کے دوسرے سے میل کھاتا ہے۔ 

یہاں دیکھئے: نیپال میں بنے ایک گھر کی توسیع اور تجدید نو۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista