باغبانی۔ باغیچے میں سبزیاں کیسے اُگائی جا سکتی ہیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Orto Urbano, Berilla srl Berilla srl Jardins modernos
Loading admin actions …

کچھ مربع میٹرمیں آپ بہت سی سبزیاں اُگا سکتے ہیں۔آویزاں گملوں کے ساتھ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ ایک چھوٹا صحن یا برآمدہ سبزیوں کا ایک چھوٹا ،مناسب سا باغ بنانے کے لئے کافی ہے۔ اگر آپکے گھر کے باہر بالکل بھی جگہ نہیں ہے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسی جگہ جہاں روشنی کا مناسب بندوبست ہووہ بھی کافی ہوگی۔ آپ کا یہ یاد رکھنا زیادہ اہم ہےکہ چھوٹی جگہ کافی ہے۔ اگر آپ نے نئی نئی باغبانی شروع کی ہے تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ماہر باغبان چھوٹے پیمانے سے ہی شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ واہ جی، مسئلہ حل!

کیوں؟ اِس پر ہم بعد میں بات کریں گے۔ فی الحال ہم کچھ عمومی تجاویز سے شروع کرینگے۔آپ یہ سوچنا شروع کریں کہ آپ کونسی سبزیاں اُگانا چاہیں گے۔ اس سے مراد یہ نہیں کہ آپ سبزیوں پر سائینسی تحقیق شروع کردیں ۔ صرف اتنا کہ آپ سوچنا شروع کردیں کہ آپ کونسی سبزیاں کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس سے بھی بہتریہ ہے کہ ان سبزیوں کے بارے میں سوچیں جو کہ کافی مہنگی ہیں۔ انکےعلاوہ کچھ پتہ دارسبزیاں جیسا کہ سلاد اچھی سرمایہ کاری ہوتی ہیں کیونکہ آپ  کو صرف چند پتے سستے داموں میں خرید نا ہونگے اور انکو بار بار اُگایا جاسکتا ہے۔

ہم اس پر تفصیل سے بعد میں بات کرینگے۔ ابھی کے لئے آئیے مرحلہ وار سفر طے کرنا شروع کرتے ہیں۔۔۔۔سبزیوں کا ایک باغیچہ بنانے کی طرف۔۔۔باغبانی کا مزہ لیجئے۔

فیصلہ کیجئے کہ آپکو کونسی سبزیاں اُگانی ہیں

Freshly Prepped: Chelsea Flower Show 2009 Aralia Espaços comerciais Madeira Efeito de madeira Espaços comerciais

جب آپ اپنی ترجیحی سبزیوں کی فہرست بنالیں تواُن پرکچھ تحقیق کریں کہ انکو کتنی جگہ اورکس قسم کی روشنی درکار ہوتی ہے۔ عموماً ابتدائی طور پر آلو،پھلیاں،پالک اورچھوٹے گول ٹماٹروں کو اُگانا آسان ہے۔ سلاد کے پتے وغیرہ بھی مناسب رہتے ہیں۔ چند جڑی بوٹیاں بھی لازمی اُگانی چاہیئےاور کچھ خوردنی پھول جیسے جنس جرجر(nasturtiums)وہ بھی ٹھیک رہتے ہیں۔ یہ باغ کی رنگینی میں اضافہ کرتے ہیں اور تتلیوں اور شہد کی مکھیوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ باغبانی میں نئے افراد جو پھل اُگانا چاہیں انکے لئےجنس ترنج کے پھل مثلاً نارنجی، سنگترہ، لیموں وغیرہ اُگانا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔ 

باغیچے کی جگہ کی منصوبہ بندی کریں

ایک چھوٹی اور اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی جگہ ایک بڑے لیکن گھاس پھوس سے بھرے باغ سے بہتر ہے۔ اسلئے اپنے باغیچے کے ناپ کے بارے میں فکرمند نہ ہوں۔ اکثر باغبان جالیوں کا جال لگانا چاہتے ہیں تاکہ پودوں کے مابین خالی جگہ کی پیمائش کرکے متوقع پیداوار کا جائزہ لے سکیں۔ آپ جو بھی طریقہِ کار اختیار کریں اپنے باغیچے کے بارے میں ایک  سرسری سا منصوبہ ضرورتیارکیجیے۔ ایسا کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ اسکے بعد ان جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پانی کی رسائی ہے یا سورج کی روشنی دستیاب ہے۔ 

اگرآپ کے پاس جگہ ہے تو سورج کی روشنی اور سایہ دار دونوں جگہوں پر کچھ کیاریاں تیار کرنے کے بارے میں سوچیں۔ یہ کیاریاں  کم ازکم 12 انچ اونچی ہونی چاہئے۔ یہ پودوں کے لئےنہیں ہے بلکہ کام کرنے کے دوران جھکنے سے ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لئے ہے۔ اگر ممکن ہو تو ان کیاریوں کو پانی کے منبع کے قریب لگائیں۔ اس مقصد کے لئے باغ کے لئے بنی پہیوں والی کیاریاں کافی فائدہ مند رہتی ہیں کیونکہ انکو ضرورت پڑنے پر پانی کے قریب لایا جا سکتا ہے۔ 

عمودی جگہ کا ہوشیاری سے استعمال کریں

ایک چھوٹے باغ میں عمودی جگہیں ضرور ہونی چاہئے۔ اگرآپ اوپر کی طرف پودے لگانا شروع کردیں تو پھر تو آپ کو وافر مقدار میں جگہ  ہی جگہ دستیاب ہے۔ لمبی سبزخوردنی پھلیوں اورلمبے عمودی ڈنڈوں کی مدد سے بیلوں کو اوپر تک چڑھایا جا سکتا ہےاورپیداوار کوکئی گُنا بڑھایاجاسکتا ہے۔ ایک عمودی باغ آپ کواوپرچڑھ کر کام کرنے کی وجہ دے گا۔ آپ اپنی سطح ِ نظرپرکام کریں گےاور کمردرد سے بچیں رہیں گے۔

سبزیاں اگانے کے لئے گملوں کا استعمال کریں

آویزاں گملے غالباً آپکےعمودی باغیچے کا لازمی حصہ ہونگے۔ ایک چھوٹا سا مسئلہ بس یہ ہوگا کہ گملوں میں مٹی باغیچے میں لگی کیاریوں کے مقابلے میں تھوڑا جلد سوکھ جائے گی۔ چھوٹے اوربغیر روغن کے گملوں میں مسئلہ تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔ زمینی پودوں کے مقابلے میں آپکوانکو زیادہ اورجلد جلد پانی دینا پڑے گا۔ فائدہ انکا یہ ہے کہ گملے گرمیوں میں بہت جلد گرم ہو جاتے ہیں اورآپ کے ٹماٹر بہت جلد تیار ہو جائیں گے۔

اپنی زمین تیار کیجئیے

کاشت کاری کے لئے ایک اچھی اور زرخیز مٹی آپکی بہترین سرمایہکاری ہوگی۔ پودوں کی بیجائی کے وقت یہ اچھا ہوگا کہ آپ کھاد کے مقامی ڈیلر سے بات کرلیں یا کسی نرسری جا کر کسی ماہر سے مل لیں تاکہ پودوں کو کس قسم کی کھاد کی ضرورت ہے اسکے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔ یہ ضروری ہے اور درست فیصلہ کرنا بہت اہم ہے۔ آپ گھر پر باغبانی کا سب سے بڑا فائدہ نہیں کھونا چاہیں گے اور وہ ہے یہ جاننا کہ آپ کیا کھا رہے ہیں اور آپ کے جسم میں کیا جا رہا ہے۔

دو یا زیادہ سبزیوں کو اکھٹا اُگائیے

سبزیوں کا باغیچہ چھوٹا سا،خوشنما اور جچا تلا ہوتا ہے۔ مقامی نرسری جاکر معلوم کریں کہ کونسی دوسبزیاں ایک کیاری میں اُگائی جا سکتی ہیں۔ ایک جیسی ضرورت والی سبزیوں کو اکھٹے بیجنا ٹھیک رہتا ہے مگر اس فیصلے کا ایک بڑا انحصار سبزیوں کے ناپ اور انکی جڑوں کی گہرائی پر منحصر ہوگا۔ اب تک آپ کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ کیوں ماہر باغبان چھوٹے پیمانے پر شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ جذبات کی رو میں بہنا بہت آسان ہو تا ہے مگر پھراسکوسنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔اسلئے آپ چھوٹے پیمانے پرشروع کریں ، بیج بونے سے فصل کی کاشت تک باغبانی کے عمل سے لطف اندوزہوں اور ایک وقت میں ایک قدم اُٹھائیں۔

اگرآپ سبزے کے شوقین ہیں تو آپکو یہ مضمون بہت پسند آئے گاباورچی خانے کے اندر گھر سے باہر کا ماحول کیسے لائیں؟

کیا آپ نے بھی اپنے گھر میں سبزیوں کا باغیچہ بنا رکھا ہے۔ ہم ضرور سننا چاہیں گے کہ آپکا تجربہ کیسا رہا؟ہمیں اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista