آپکے خوابگاہ کو کامل جگہ بنانے کے لئے فرنیچر کے ۷ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
House Interiors, Innovate Interiors & Fabricators Innovate Interiors & Fabricators Quartos asiáticos
Loading admin actions …

خوابگاہ گھر کا سب سے آرامدہ اور اہم کمرہ جہاں ہر ایک انسان اپنے تھکاوٹ بھرے دن کے بعد ایک اچھا وقت اور پُرسکون نیند لینا پسند کرتا ہے۔ لیکن خوابگاہ کا مطلب صرف نرم، آرامدہ پلنگ کا ہونا ہی نہیں ہوتا بلکہ اُسے مکمل اور کارآمد کمرہ بنانے کے لئے اور بھی کئی اضافی فرنیچر کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے باسہولت بناتے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ فرنیچر کا کسی کمرے کی تکمیلی اور سہولت سے کیا لینا دینا؟ بلکل ہے! پلنگ کے علاوہ باقی فرنیچر نہ صرف اس کمرے کو کامل جگہ بناتے ہیں بلکہ اسکی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ آئیں ان آئیڈیاز پر نظر ڈالیں!

۱۔ پلنگ

پلنگ کسی بھی خوابگاہ میں سب سے اہم اور لازم فرنیچر ہوتا ہے۔ اور ظاہر ہے کیوں نہ ہو آخر اس ہی پر بیٹھ اور لیٹ کر آرام کیا جاتا ہے۔ پلنگ اکثر کمرے کے سائز اور شیپ کی مناسبت سے منتخب کیے جاتے ہیں۔ جیسے بڑے کمروں میں گول پلنگ رکھنے کو زیادہ تر لوگ ترجیع دیتے ہیں جبکہ چھوٹے کمروں میں چکور یا مستطیل پلنگ زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ خوابگاہ میں سب سے اہم فرنیچر ہونے کی وجہ سے پلنگ کو بہت دھیان سے منتخب کرنا چاہیے۔

۲۔ الماریاں

homify Quartos modernos

پلنگ کے بعد دوسرا سب سے اہم فرنیچر خوابگاہ میں الماریاں ہوتی ہیں۔ الماریوں کا انتخاب بھی بہت ہوشیاری سے کرنا چاہئے جو کمرے میں رکھنے کے بعد کمرے کو تنگ یا چھوٹا نہ بنا دے بلکہ الماریاں ایسی منتخب کریں جو کمرے کی جگہ میں خوبصورتی سے نصب ہو سکیں اور ساتھ ہی کمرے کو کشادہ اور وسیع منظر فراہم کریں۔ الماریاں ایسی ہوں جسمیں سامان رکھنے کے لیے وسیع جگہ ہو اور ساتھ ہی اسکا رنگ کمرے کے باقی فرنیچر اور دیواروں کے رنگوں سے امتزاجی بھی ہو۔  آپ اپنے بڑھئی سے بھی مدد لے سکتے ہیں!

۳۔ بستر ضمنی میز

بستر ضمنی میز جو پلنگ کے برابر میں یا اکثر پلنگ کے ساتھ ہی منسلک ہوتا ہے۔ اس میز میں چھوٹے موٹے اور روزانہ کے معمول میں استعمال ہونے والے سامان رکھنے کے لئے درازیں فراہم کی ہوئی ہوتی ہیں۔ یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں لیمپ بھی رکھے جاتے ہیں۔ یہ اکثر بہت اہم فرنیچر مانا جاتا ہے اور ساتھ ہی خوبصورت بھی جسکے شامل کرنے سے کمرہ کامل اور دلکش جگہ بن جاتا ہے۔

۴۔ سنگھار میز

سنگھار میز صرف لڑکیوں یا شادی شدہ جوڑوں کے ہی کمرے کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ لڑکے بھی اپنے کمرے میں سنگھار میز لگانے کے شوقین ہوتے ہیں جس پر وہ پرفیوم، جیل، ہیربرش، وغیرہ رکھتے ہیں۔ یہ کمرے میں ایک بلاشبہ بہت ہی خوبصورت اضافہ ہوتا ہے اور اگر کمرے میں جگہ زیادہ ہو تب تو آپ اپنی مرضی کا جتنا بڑا اور اسٹائلش سنگھار میز چاہیں بنوا سکتے ہیں۔ یہ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی بہت بڑی وجہ ہوتی ہے جس کے اوپر اپنے پسند کی کاسمیٹکس اور پرفیوم سجائے جا سکتے ہیں جبکہ اسکے نیچے اسٹوریج کے لئے دی گئی درازیں یا الماریاں دوسرے سامان رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

۵۔ مطالعہ کی میز

جنکے گھر چھوٹے ہوتے ہیں یا جو لوگ پڑھنے کے شوقین ہوتے ہیں یا جنکا آدھا دن لیپ ٹاپ استعمال کرنے یا کتابوں اور فائلوں کے درمیان گزرتا ہے وہ لوگ اپنے کمرے میں مطالعہ کی میز رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ میز صرف شوق یا ضرورت کے تحت ہی نہیں رکھی جا سکتی بلکہ اسے کمرے کی خوبصورتی اور تکمیل کی وجہ سے بھی اسکا شمول ممکن ہوسکتا ہے۔ ایک میز، اُسکے ساتھ ایک آرامدہ کرسی اور میز کے اوپر ایک چھوٹا سا لیمپ جو رات میں پڑھائی کرنے کے لئے مناسب روشنی فراہم کرے، آپکے خوابگاہ کو دلکش اور کامل بنائیگا۔

۶۔ صوفہ

آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ خوابگاہ میں بھلا صوفے کا کیا کام؟ لیکن صوفہ آپکے خوابگاہ میں ایک نیا اضافہ اور نئی وضع لائیگا۔ سوچیں اگر کبھی کوئی دوست آپکے گھر اچانک آپ سے ملنے آجائے، تو کیا آپ اُسے تَکَلُّف کرتے ہوئے دیوان خانے میں بیٹھنے کو کہینگے؟ ظاہر ہے، نہیں! اور کیا ہو اگر آپ اپنے خوابگاہ میں کام کر رہے ہوں جسکی وجہ سے آپکے پلنگ میں کسی کے بیٹھنے کی جگہ نہ ہو، تو یہ صوفہ کام آئیگا۔ اس صوفے کا استعمال اُس وقت بھی ممکن ہے جب کوئی مہمان کسی سے اسکی بیماری میں ملنے اسکے خوابگاہ میں آئے۔ کیوں ہے نا صوفہ خوابگاہ میں ایک کارآمد فرنیچر!

۷۔ نشست

نشست جو پلنگ کے آگے کی طرف موجود ہوتی ہیں نہ صرف خوبصورتی بڑھاتی ہیں بلکہ کارآمد بھی ثابت ہوتی ہیں۔ یہ نشست اکثر لوگ سونے سے پہلے فراغت کے کچھ لمحے گزارنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس پر بیٹھ کر صبح کا اخبار پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ مہمانوں کو بٹھانے کے لئے بھی اچھا انتخاب ہے اور ٹی وی دیکھتے وقت پاپکارن کھانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خوابگاہ کے بارے میں اور جاننے کے لئے پڑھیں: خوبصورت خواب گاہ کے لئے حیرت انگیز رنگوں کے ۷ آئیڈیاز

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista