جدید اور روایتی انداز سے ملا کر ایک پرتعیش بنگلہ

Hamna – Homify Hamna – Homify
The Grange, Feldman Architecture Feldman Architecture Casas clássicas
Loading admin actions …

ہم سب کو معلوم ہے کہ کشادہ جگہ کا ہونا بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ صرف ہمارا گھر ہی نہیں بدلتا بلکہ رہنے کا انداز بھی بدل دیتا ہے۔ جیسے مہمان کا کمرہ یا پھر ایک کھانے کا کمرہ اس فالتو جگہ میں بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنے گھر میں فرنیچر اور آرائشی اشیاء میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

آج کے اس ہومی فائی میں ہم ایک ایسا بنگلہ سامنے لا رہے ہیں جو کہ بہت کشادہ ہے بلکہ یہ ہمارے دو پسندیدہ ترین انداز کو ملا کر بنایا گیا ہے: جدید بھی اور روایتی بھی۔ Feldman Architecture  کے ماہرین کے اس میں واقعی دکھا دیا ہے کہ وہ اپنے کام میں کتنے قابل ہیں۔ اس حسین اور دلکش جگہ کو بہت آرام دہ اور نرم گرم سے احساسات آتے ہیں۔ کم از کم ہمارے ساتھ تو ایسا ہی ہوا ہے۔                                                                            

آپ اپنے لیے خود فیصلہ کر لیں۔

ایک وضع دار اور دلکش منظر

رات کاوقت کس منظر کو مزید بہترین بنا رہا ہے۔ ہے نا؟                                                                     

 بےشک یہ گھر بہت خوبصورت ہے حسین چھت، ڈھکا ہوا پورچ اور خوبصورت ترین باغ۔ مگر یہ تو ماننے والی بات ہے کہ رات میں اندھیرا پھیلنے کی وجہ سے یہ منظر مزید حسین ہو گیا ہے

پچھلا حصہ

اب اگلے حصے کے بعد پیش خدمت ہے پچھلا حصہ۔ دیکھیں کھڑکیوں کے سیاہ کنارے اس کی سفید دیواروں کے حسن میں کس قدر اضافہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمئی رنگ کی چھت اور اسی رنگ میں موجود بیرونی نشست گاہ اس منظر کے حسن کو دوبالا کر رہی ہے۔ یہ جگہ باہر بیٹھ کر گھلنے ملنے کے لیے بہترین ہے کیوں کہ یہ گھر کے اندرونی حصے سے زیادہ دور بھی نہیں ہے۔

آرام دہ باورچی خانہ

باورچی خانے کے اندر سفید اور  مٹیالے رنگ ہمارا استقبال کرتے ہیں جس کا نتیجہ ایک بہت پرسکون اور آرامدہ منظر نکلتا ہے۔ چمک دار اور جدید آلات، آرام دہ روشنی اور فلوٹنگ سے کوئی بھی مہمان اس جگہ خود کو بہت پرسکون کر سکتا ہے۔

آپ کے جمالیاتی ذوق کو تسکین پہنچانے والی آرائش

اس رخ سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قدرتی لکڑی سے بنا فرش خاکستری رنگ کی آرائش کے ساتھ کتنا خوبصورت اور روایتی ماحول پیش کر رہا ہے۔ بڑی کھڑکی کی وجہ سے قدرتی روشنی سے پورا کمرا بھرا ہوا ہے۔

چھوٹی اور خوبصورت سی کھانے پینے کی جگہ

اس آرامدہ باورچی خانے کے ساتھ ایک چھوٹی سی کھانے کی جگہ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔                                       

خوبصورت مگر کار آمد یہ جگہ بےشک جدید اور روایتی تاثر پر پورا اترتی ہے

دیر پا تمانیت کا احساس دیتی خوابگاہ

آرام کرنے کے لیے اس خوبصورت، سفید اور سرمئی رنگ سے بنی خوابگاہ سے بہتر کون سی جگہ ہو سکتی ہے۔                

یہ تکونی چھت آپ کو خوابوں میں پرستان کی سیر کروا سکتی ہے

آرام دہ گوشہ

اگر آپ کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتے ہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے بہترین ہے۔ ادھر بیٹھ کر چاہے آپ کتاب پڑھیں یا کسی سے فون پر بات کریں یا پھر چاۓ کے کپ کے ساتھ باہر کے منظر سے لطف اندوز ہوں، یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے

خوبصورت غسل خانہ

یہ غسل خانہ بھی خوبصورتی اور وضع داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حسین واش بیسن، خوبصورت روشنیوں اور دلکش آلات کے ساتھ یہ جگہ دانت صاف کرنا بھی ایک مزے کا کام بنا دے گی۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista