پندرہ شاندار آئیڈیاز چھوٹے کمروں کے لیئے

Farheen Farheen
Apartamento Fênix, Gisele Taranto Arquitetura Gisele Taranto Arquitetura Quartos modernos
Loading admin actions …

اگر کوئی آپکو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ چھوٹے بیڈروم آرام دہ نہیں ہوتے تو وہ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے اور ہمارا آجکا مشن انکو غلط ثابت کرنا ہے۔ دنیا کا ہر کامیاب انٹریریئر ڈیزائنر جانتا ہے کہ سجاوٹ کا آپکے کمرے کے سائز سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ کمرے کی خوبصورتی کا تعلق اسکے فعال ہونے سے ہوتا ہے۔ تو آج ہم یہ دیکھیں گے کسطرح ماہر انٹیریئر ڈیزائنرز کمروں کو خوبصورت بناتے ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

ایک شاندار ہیڈ بورڈ کا استعمال کریں

جدید ماڈرن کمرے کے سائز پر دھیان ہی نہیں جاتا جب سامنے کا ہیڈ بورڈ اتنا خوبصورت ہو۔ عقلمندانہ

شیشوں کو استعمال کریں

کمروں میں شیشوں کا استعمال تو ہوتا ہی ہے لیکن کبھی آپ نے اس حل کو کمرے کی کشادگی کے لیئے استعمال کرنے کا سوچا ہے؟ بیڈ کے سامنے رکھا شاندار شیشے کا پینل

لکڑی اور سفید کا امتزاج تروتازگی

homify Quartos minimalistas

ہمیں نیویائی طرز کے بیڈ روم بہت پسند ہیں ۔ سفید رنگ اور لکڑی کا استعمال نہ صرف اسکو کشادہ کرتا ہے بلکہ اس میں نئی تروتازگی بھرتا ہے

یاد رکھیں۔۔ تھوڑا ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے

اگر آپ کے پاس بہت زیادہ جگہ نہیں ہے تو یاد رکھیں آپکو بیڈ روم کو زیادہ بھرنے کی ضرورت نہیں ہے جتنا کم فرنیچر ہوگا اتنا زیادہ کشادہ لگے گا

اپنے طرز میں سادہ رہیں

Dormitório Suíte homify Quartos modernos Dormitório de Casal,cabeceira com LED

اپنے کمرے میں رنگوں کا استعمال جائز ہے لیکن اتنا زیادہ نہ کریں کہ آپ کا کمرہ تنگ لگنے لگے

پردوں کو شاندار بنائیں

آپکے پردے کم جگہ والے بیڈ روم میں شاندار رول ادا کرتے ہیں اسلیئے آپکو اپنے بیڈ روم کی چادروں اور پردوں پر تھوڑا زیادہ خرچا کرنا چاہیے

روشنی میں تعطل

چھت پر روشنیاں لگانے سے آپکے کمرے کی اونچائی تھوڑی اور بڑھ جائے گی۔ جس کی وجہ سے کمرہ مزید شاندار لگنے لگے گا۔

غیر معمولی میٹریل کو چنیں

اگر آپ اپنے کمرے میں ایک فیچر وال بنانا چاہتے ہیں تو اسے کسی غیر معمولی میٹریل سے بنانے کا آئیڈیا کیسا رہے گا؟ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

روشنی کو اندر آنے دیں

قدرتی روشنی کسی بھی چھوٹے کمرے کے لیئے بہت ضروری ہے اسلیئے اس آپشن کا استعمال ضرور کریں اور ایسے کمرے میں شیشہ لگا کر آپ اسکو مزید کشادہ دکھا سکتے ہیں

دیواروں پر لکڑی

دیواروں پر لکڑی لگانے کا آئیڈیا کمال ہے خاص طور پر جب آپکا کمرہ چھوٹا ہوتو یہ کمرے کو ایک خاص شکل دیتا ہے

تیز رنگ استعمال کریں

آپکو پیکاسو کی طرح تخلیقی ہونے کی ضرورت نہیںہے صرف اپنے ایک فارغ دن میں ماسک ٹیپ کا استعمال کریں۔۔ تو اپنا موڈ بنانا شروع کردیں

ایک ورک سٹیشن بنائیں

کس نے کہا کہ چھوٹَ سے کمرے کو آپ ڈبل فعال نہیں کر سکتے ۔ اس تصویر میں دکھائے گئے ڈیزائن کی طرح ایک ڈیسک لگائیں اور اسکو آپ ایک دفتر کی طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں

غیر جانبدار رنگوں کا استعمال

رنگ کسی بھی کمرے کی سجاوٹ کے لیئے بہت اہم ہوتے ہیں لیکن بیڈ روم کو سجاتے وقت آپکو سو فیصد یقین ہونا چاہیے کہ کمرہ پرسکون ہو اسلیئے ان رنگوں کا استعمال کریں

رنگ جو آپ کو سکون مہیا کریں

نیلا اور ہرا رنگ مزید غیر جانبدار اور قدرتی رنگوں کے ساتھ ایک اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ یہ آپ کے کمرے کو پرسکون بنانے کے ساتھ ساتھ اسکو تروتازہ بھی بنائیں گے

ملٹی فیکشنل کمرہ

آخری بات، آپکے کمرے میں جو بھی فرنیچر ہے اسکو کثیرالافعال ہونا چاہیے۔ ایک بیڈ اسٹوریج اسپیس کے ساتھ کمال آئیڈیا ہے اور ایک ڈیسک اسٹوریج اسپیس کے ساتھ کمال ہے۔

مزید آئیڈیاز کے لیئے دیکھیں:۱۲ حیران کن آئیڈیاز

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista