شاندارخواب گاہ کی تزئین و آرائش میں الماریوں کا کردار

usranaz usranaz
homify Quartos escandinavos
Loading admin actions …

دن بھر کی تھکان کے بعد ہر ایک شخص کی یہ خواہش ھوتی ھے کہ اسے آرام اور سکون حاصل کرنے کے لئے ایک پُر سکون اور فرحت بخش جگہ میسر ھو۔ اس مقصد کے لئے گھر میں خواب گاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ھے۔ جس قدر آپ کے گھر کی خواب گاہ آرام دہ اور نفیس ھو گی اسی قدر آپ کو پُر سکون اورفرحت بخش آرام دہ احساس حاصل ھوگا۔

ھومی میں خواب گاہ کے متعلق بے شمار مضمون لکھے جا چکے ہیں لیکن آج ہم خواب گاہ کے ایک اہم عُنصر الماریوں پر روشنی ڈالیں گے۔ الماریاں کسی بھی خواب گاہ میں نہائت اہمیت کی حامل ھوتی ہیں۔ ان میں ہم کپڑے، روز مرہ استعمال کی اشیاء کے علاوہ اپنے میک اپ اور ڈریسنگ کا سامان بھی ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ آیئے ! الماریوں کے بہترین ڈیزائن کے انتخاب کے لئے ان تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 

1۔ خواب گاہ کے ماحول کے مطابق چمکدار سفید الماریاں

homify Quartos modernos

خواب گاہ کو آرام دہ بنانے کے لئے رنگوں کا انتخاب نہائت اہمیت رکھتا ھے۔ آپ اس کی دیواروں اور الماریوں کو ایک ہی رنگ میں روغن کریں۔ جیسا کہ اس ماڈل میں دیکھا جا سکتا ھے کہ کیسے سفید رنگ کی الماریاں خواب گاہ کو آرام دہ اور پرتعیش بنا رہی ہیں۔

2۔ کپڑوں کی الماری

کپڑوں کو ترتیب سے رکھنے اور انھیں محفوظ رکھنے کے لئے خواب گاہ میں کپڑوں کی الماری بہت ضروری ھوتی ھے۔ فرش سے چھت تک جاتی الماری اس خواب گاہ میں خوشگوار اضافہ پیدا کر رہی ھے۔

3۔ سرکتے دروازوں کی الماری

خواب گاہ میں جدت اور دلکشی تخلیق کرنے کے لئے اس میں استعمال ھونے والی الماریوں میں بھی جدت لائیں۔ الماریوں میں دلکشی اور جدت لانے کے لئے اس میں سرکنے والے دروازے استعمال کریں۔ اس سے جگہ میں کشادگی اور وسعت پیدا ھوتی ھے۔

4۔ سیاہ رنگ کا دلکش انداز

سیاہ رنگ کی الماریاں اور شیلفیں اس خواب گاہ کے حسن میں بے پناہ اضافہ کر رہی ہیں۔  خواب گاہ میں نصب الماریوں کے ونگوں کے انتخاب میں خاص احتیاط اور توجہ کی ضرورت ھوتی ھے۔

5۔ چھت تک جاتی بڑی الماری

homify Quartos modernos

چھت تک جاتی بڑی الماری خواب گاہ میں دلفریب منظر پیش کر رہی ھے جب کہ اس قسم کی الماری سے ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھ جاتی ھے۔ اس بڑی الماری کا سرمئی رنگ پلنگ کے رنگ سے مطابقت رکھتا ھے جس سے خواب گاہ میں نفاست کا اضافہ بڑھ گیا ھے۔ 

6۔ لکڑی کے قدرتی رنگ سے آراستہ

لکڑی کے قدرتی رنگ سے آراستہ یہ منفرد سٹائل بہت پُر کشش ھے۔ اس الماری میں اضافے کے طور پر ڈریسنگ ٹیبل بھی مزین کی گئی ھے جس کی وجہ سے کپڑوں کی الماری کے ساتھ ساتھ ڈریسنگ کی جگہ بھی فراہم کی گئی ھے۔ یہ سٹائل اب عام ھو چکا ھے۔ 

7۔ دیوار میں نصب الماری کا جدید سٹائل

دنیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ فرنیچر میں بھی نئی جدت آ چکی ھے جیسا کہ اس ماڈل میں سرکنے والے دروازوں کے ساتھ دلچسپ الماری پیش کی گئی ھے۔ یہ خواب گاہ میں نئی جدت کے ساتھ دلچسپ اضافہ ھے۔

8۔ کپڑوں کی الماری کا جدید اور دلچسپ سٹائل

homify Quartos escandinavos

خواب گاہ میں پلنگ کے پہلو میں کپڑوں کی الماری کا رجحان عام پایا جاتا ھے۔ مزید جدت اور دلکشی لانے کے لئے اس الماری میں سرکنے والے دروازوں کا استعمال نہائت خوشگوار احساس پیدا کرتا ھے۔

9۔ کپڑوں کی الماری کا شاندار سٹائل

اس ماڈل میں خاکستری رنگ کی بڑی الماری کمرے میں دلکشی کو بڑھا رہی ھے۔اس الماری کے دروازوں کا جدید سٹائل رہنے والے لوگوں کے ذوق کی عکاسی کر رہا ھے۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista