جدید انداز کا اپارٹمنٹ

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Salas de estar ecléticas Pêlo Branco
Loading admin actions …

جب گھر کی سجاوٹ کی بات آئے تو ایک عمدہ اور حسین ماحول حاصل کرنے کے لیے آپ قدامت کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جدید زمانے کے تفاضوں کو پورا نہیں کر رہے بلکہ آپ ماضی سے سبق سیکھ کر اسے نئے انداز میں استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ آج ہم جس گھر کا سفر کرنے والے ہیں اسے سجانے والوں نے بھی یہی طریقہ اپنایا اور ہمارا خیال ہے کہ آپ بھی مان جائیں گے کہ اس کا نتیجہ لاجواب تھا۔

اس گھر میں دیواروں، فرنیچر اور سجاوٹ کے لیے یک رنگی سیاہ و سفید بنیاد استعمال کی گئی ہے مگر جگہ جگہ رنگوں کا اضافہ بھی کیا ہے جو یہاں زندگی لے آتا ہے۔ نئے کیے گئے قدیم فرنیچر کے استعمال کے ساتھ اس گھر میں قدامت پسند خوبصورتی موجود ہے۔ مگر پھر بھی کچن اور باتھ روم میں جدت چمکتی ہے جہاں آپ جدید تنصیبات اور نئی ٹیکنالوجی دیکھ سکتے ہیں اور یوں ایک ایسا گھر تخلیق پاتا ہے جو حسین بھی ہے اور عملی بھی۔ چلیے اس پر نزدیک سے ایک نظر ڈالتے ہیں!

رہنے کی جگہ

homify Salas de estar ecléticas Pêlo Branco

اس گھر میں ایک کھلی رہنے کی جگہ بنی ہے جہاں ایک کشادہ کمرے میں لاؤنج اور ڈائننگ کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس جگہ میں سب سے پہلے جس چیز تر نظر جا ٹکتی ہے وہ مرکزی دیوار پر لگا دھاریوں والا وال پیپر ہے۔ وال پیپر انٹیریئر ڈیزائن کی دنیا میں دیواریں سجانے کے ایک متغیر اور قابل اعتبار طریقے کے طور پر واپس آ رہا ہے، اور ہمارا خیال ہے کہ یہ لاؤنج اس بات کا ثبوت ہے۔ اس کمرے میں ہم دیوار کے ڈیزائن، کشنز کے ڈیزائن اور نیچے رکھے قالین کے درمیان ایک دلچسپ مماثلت دیکھ سکتے ہیں جو ایک ساتھ مل کر متحرک سجاوٹ بناتے ہیں۔

داخلہ

homify Corredores, halls e escadas ecléticos

ہم اس بےحد عملی داخلے سے ابتدا کرتے ہیں۔ ایک بہترین داخلے کے لیے آپ کو ضرورت ہے تو بس ایک کوٹ لٹکانے والے ریک اور جوتے اتارنے کے لیے جگہ کی اور یہ داخلہ ایک دھاریوں والے بنچ کی مدد سے یہ کام خوبصورتی سے کرتا دکھائی دیتا ہے۔  یہیں سے ہم گھر کی بے مثال سجاوٹ کی پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔

سامان رکھنے کی جگہیں

homify Salas de estar ecléticas

اس گھر میں سامان چھپانے اور دکھانے کی بہت سی جگہیں موجود ہیں جو اس امر کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ کا گھر بےترتیب یا گندا نہ ہو، جیسا کہ یہاں آپ یہ دیدہ زیب الماری اور کتابیں رکھنے کا شیلف دیکھ سکتے ہیں۔ یہ گھر اس فن پارے اور پھولوں کے نیلے گلدان جیسے رنگین آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے جو ایک جیسے رنگوں میں خلل پیدا کرتے ہیں۔

کھانے کا کمرہ

homify Salas de jantar ecléticas Madeira Efeito de madeira

کھانے کی میز ایک دلکش قدیم فرنیچر ہے جس کی مرمت کرنے کے بعد اس پر رنگ کیا گيا ہے، اور پرانے فیشن کی حسین جمالیات کی خاطر مختلف اقسام کی کرسیوں کو اس کے گرد اکٹھا کیا گیا ہے۔

خواب گاہ

homify Quartos ecléticos Madeira Efeito de madeira

خواب گاہ میں بہت سے نئے سجاوٹی عناصر شامل کیے گئے ہیں جن میں دیوار پر لگے لکڑی کے تختے، رنگوں کا اضافہ کرتا کاسنی تکیوں سے بنا ہیڈ بورڈ اور اس سب کے ساتھ ہم آہنگ نیلے پردے شامل ہیں۔ ہم اس خواب گاہ میں اور بھی حسین قدیم طرز کا سامان دیکھتے ہیں جیسا کہ یہ نازک سفید ڈیسک جو رہنے کے حصے سے دور کام کرنے کی علیحدہ جگہ فراہم کرتا ہے اور کمرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

باورچی خانہ

homify Cozinhas ecléticas Cerâmica

اگر کچن کی تنصیبات اور دوسرے سامان کو دیکھ جائے تو یہ بہت جدید ہے مگر ان لازوال لوہے کی الماریوں اور عام طور پر کھانا کھانے کے لیے لگائی گئی اونچی تراشیدہ میز کے ساتھ یا روایت کی ایک جھلک دکھاتا ہے۔ کمرے کے تینوں اطراف میں الماریاں لگانے سے کاؤنٹر کی بہت سی جگہ بن گئی ہے جس کی چھوٹے باورچی خانوں میں ہمیشہ بہت ضرورت رہتی ہے۔کچن کے لوازمات بھی قدیم انداز کے ہیں جو اس جگہ کو روشن بناتے چھت سے لٹکتے لیمپس کے ساتھ شاندار نظر آتے ہیں۔

گیسٹ باتھ روم

homify Banheiros ecléticos Madeira Efeito de madeira

اس گھر میں دو غسل خانے موجود ہیں اور یہ والا مہمانوں کے لیے مختص ہے۔ لاؤنج سے یہاں تک آتا لکڑی کا فرش پچھلی دیوار پر چڑھ جاتا ہے جبکہ یہاں موجود سامان باقی سارے گھر کی طرح سیاہ و سفید ہے جو تمام جمالیات کو جیسے ایک ساتھ باندھ دیتا ہے۔

مرکزی باتھ روم

homify Banheiros ecléticos Cerâmica

مرکزی باتھ روم میں ایک پر تعیش باتھ ٹب ہے اور سفید دیواروں کی وجہ سے یہ جگہ بڑی لگتی ہے۔ سیاہ و سفید چیک والے فرش کو دیوار پر لگے فن پاروں نے زینت بخشی ہے۔ گھر کے ہو حصے کی سجاوٹ پر توجہ دینے سے اس گھر کو سجانے والوں کے عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔

کتنا جاذب نظر گھر ہے۔ یہ حقیقت میں جدید طریقے اور قدیم خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے۔ ایک اور خوبصورت گھر یہاں دیکھیے: ۵۰ لاکھ میں بنا ایک ۸ مرلے کا گھر۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista