گھر کی وہ جگہیں جنہیں لازمی صاف کرنا چاہیۓ

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Casas modernas
Loading admin actions …

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے گھر کس طرح ایسے صاف ستھرے اور چمکدار نظر آ رہے ہوتے ہیں جبکہ ہم جتنی بھی محنت کر لیں، اس طرح کی صفائی اور چمک دمک لانا ہمیں ناممکن لگتا ہے۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم آج آپ کے لیے چند ایسی ٹپس اور ٹرکس لاۓ ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کو چمکتا دمکتا بنا سکتے ہیں۔ ان طریقوں کے استعمال کے بعد آپ کا گھر تازہ، خوبصورت اور خوشبو سے مہکتا رہے گا۔

1- شاور ہیڈ کو نہ بھولیں

homify Banheiros modernos Banheiras e duchas

آپ کے غسل خانے میں سب سے زیادہ گندا کچرا نمی کی وجہ سے جمع ہو جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی آپ نہائیں تو ہر جگہ کو خشک کریں۔ اس کے علاوہ اپنے شاور ہیڈ کو بھی باقاعدگی سے صاف کریں اور نلکے اور ٹائیلز کو بھی صاف کر لیں۔

2- اندر کے حصے

homify Quartos modernos Acessórios e decoração

جب بات آۓ گھر صاف کرنے کی تو صرف بڑی چیزوں جیسے فرش اور سطحوں کو ہی صاف کرنے کا نہ سوچیں بلکہ اندر کے کونے کھدرے بھی توجہ مانگتے ہیں۔

ان جگہوں کو صاف کرنے کے لیے الگ سے چھوٹے برش وغیرہ استعمال کریں، تاکہ آپ کا گھر صاف ستھرا لگے۔

3. ​کھڑکیوں کے فریم

homify Portas e janelas modernas Janelas

گھر کی کھڑکیاں خاص طور پر وہ جن پر پانی جمع ہو جاتا ہے، ان کو خصوصی طور پر صاف کرنا چاہیۓ۔ ورنہ ان پر بد نما دھبے لگ جاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ لکڑی بھی گلنے لگ جاتی ہے۔ جب بھی ان پر پانی جمع دیکھیں تو انہیں صاف کر دیں۔

4. ​باتھ میٹ

homify Casas modernas Artigos para a casa

لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پیروں کو صاف رکھنے والے میٹ کو دھلائی کی کوئی ضرورت نہیں۔ حالانکہ ان کو ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور مشین میں ڈال کر گھما دینا چاہیۓ۔ اس طرح آپ بہت سی پیروں کی بیماریوں سے بچ جائیں گے۔

5. ​ٹیکنالوجی سکرین

homify Escritórios modernos Escrivaninhas

آج کل کی تمام جدید ٹیکنالوجی ٹچ سکرین والی ہے۔ آپ اپنی تمام جدید اشیاء کو ہفتے میں ایک دفعہ لازمی اچھی طرح پونچھ لیں تاکہ ان کی زندگی بڑھی رہے۔

6. ٹائلز گراؤٹ

homify Banheiros modernos Estantes

آپ اپنے گھر کے ٹائلز کو تو یقیناً صاف کرتے ہوں گے مگر کیا ان کے درمیان موجود گراؤٹ کو کبھی صاف کیا ہے؟ ادھر سب سے زیادہ جراثیم نشو نما پاتے ہیں۔ کسی پرانے ٹوتھ برش کو بلیچ میں ڈبو کر ان جگہوں کو صاف کریں۔

7. ​استری

homify Casas modernas Artigos para a casa

اگر آپ کی بھاپ والی استری ہے تو پھر آپ اسے لازمی سفید سرکے سے صاف کریں ورنہ اس پر سفید رنگ کا مادہ بہت تیزی سے اکٹھا ہو جاتا ہے جو کپڑوں پر بدنما دھبے چھوڑ دیتا ہے۔

8. ​ویکیوم کا برش

homify Cozinhas modernas Eletrodomésticos grandes

سوچیں آپ کے ویکیوم کا برش کیا کیا گند اپنے اندر کھینچتا ہے۔ کسی پرانی کنگھی سے لازمی اس برش کو بھی صاف کریں۔

9. ​صفائی والی اشیاء

homify Casas modernas Artigos para a casa

ہے تو عجیب سی بات مگر آپ کی صفا‎ئی والی اشیاء کو بھی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی بھی صاف ستھرے کپڑے سے ایک دفعہ ان چیزوں کو بھی پونچھ لیں تو یہ زیادہ بہتر رہے گا۔

10. مصیبت بھرا

homify

یہ تصویر ہر صفائی پسند شخص کے لیے بہت بڑا عذاب ہوتی ہے۔ یقیناً آپ اسے صاف کرنے کے لیے ویکیوم کا استعمال کرتے ہوں گے مگر پھر اس ویکیوم کو بھی اندر سے صاف کرنا مت بھولیں کیونکہ ان مٹی اور دھاگوں سے بنے پھائیوں سے آپ کا ویکیوم بہت جلدی خراب ہو جاۓ گا۔

اپنا کلینر خود بنائیں

homify Casas modernas Artigos para a casa

اگر آپ کو باہر سے خریدا ہوا کیمیکل سے بھر پور کلینر پسند نہیں تو آپ اسے خود بھی تیار کو سکتے ہیں۔

تھوڑے سے پانی میں لیموں ڈال کر اسے گرم کر لیں اور چاہے تو اس میں تھوڑا سا سرکہ اور بیکنگ سوڈے بھی شامل کر لیں۔ اس کی مدد سے آپ اپنے پورے گھر کو صاف کر سکتے ہیں۔

گھر کو بہتر بنانے کے لیے پانچ بہترین تجاویز بھی دیکھیں.

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista