پہلے اور بعد میں : ایک تالاب کو بہترین بنانے کا عمل

Resham Ejaz Resham Ejaz
Un JARDIN DESIGN chez soi , E/P ESPACE DESIGN - Emilie Peyrille E/P ESPACE DESIGN - Emilie Peyrille Jardins modernos de madeira e plástico
Loading admin actions …

گھر میں موجود ایک پول ہم میں سے بہت سوں کا خواب ہے، مگر پھر بھی ہمیں کئی ایسے گھر دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں ہی سہولت پائ تو جاتی ہےمگر اتنی ابتر حالت میں کہ اسےایک برا خواب سمجھ کر بھول جانے کو جی چاہتا ہے۔ آج کا منصوبہ بھی ایک ایسی ہی سرمئ، بے لطف اور بے کار جگہ تھی۔ لیکن E P Design کی تھوڑی سی ذہانت کی بدولت یہ ماضی کی بات بن کر رہ گئی۔

چلی گئی وہ بے جان سی باڑ اور ساری سرمئی خصوصیات اور ان کی جگہ لے لی ایک روشن، حسین اور آرام دہ جگہ نے جو سورج کی ساری روشنی اپنی اوڑ کھینچ لیتی ہے۔ آئیے، اس پر ایک نظر ڈالیے اور دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے تالاب کے آس پاس کی جگہ کو تبدیل کرنے کا سوچتے ہیں یا نہیں۔

پہلے / بعد میں : مکمل تصویر

جیسا کہ آپ بائیں جانب والی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، اس پول کی پرانی سجاوٹ دیکھنے میں نہایت بے ڈھنگی تھی۔ اس تک پہنچتا کوئی راستہ بنا ہوا نہ تھا۔ سوکھی گھاس اور پنجرے جیسی باڑ سے گھرا ہوا یہ تالاب کوئی ایسی جگہ نہ تھی جس کے کنارے بیٹھ کر دھوپ کا مزا لیا جائے۔

شکر ہے کہ اس شاندار تبدیلی کے منصوبے کو اپنایا گیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے کس طرح اس ساری جگہ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب یہ وہ پرانا اداس کر دینے والا ڈبے جیسا تالاب نہیں رہا بلکہ ایک دلکش منظر میں تبدیل ہو چکا ہے جو گرم اور سست دوپہروں کے لیے بہترین ہے۔

پہلے / بعد میں : دھماکے دار تبدیلی

یہ پرانی باڑ اس آسائش کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی فراہم نہیں کر رہی تھی جو ایک گھر میں موجود سوئمنگ پول کو کرنا چاہیے۔ بجائے ایک خوبصورت اور روایتی باڑ لگنے کے یہ ایسے لگ رہی تھی جیسے لوہے کی سلاخوں کو ان کی مرضی کے بغیر کھڑا کر دیا گیا ہو۔ہی تو ہم نہیں چاہتے تھے!

اس باڑ کو نکال کر ایک نیا حاشیہ بنانے کے عمل نے اس تالاب کو اتنا بدل دیا ہے کہ آپ پہچان نہیں سکتے کہ یہ وہی جگہ ہے۔ یہ حیرت انگیز ہے کہ ذرا سی کھلی جگہ کتنی تبدیلی لا سکتی ہے۔ 

بڑی تصویر

اگر آپ دور جا کر اس نئے بنے ہوئے حسین تالاب کو دیکھیں تو ہی آپ اس کو صحیح معنوں میں سراہ سکیں گے کہ یہ کس قدر پرآسائش جگہ ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ دلکش اور محفوظ ہونا چاہیے۔

جگہ جگہ خوبصورت تفصیلات شامل کی گئی ہیں اور ماہر منظر گری نے اس کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ آاس کے علاوہ یہاں کھجور کے درختوں کا اضافہ اس ساری جگہ فراواں بنا رہا ہے۔

مزید عناصر

اگر یہی کام کسی اور نے کیا ہوتا تو وہ بس پرانی باڑ نکال کر اور تالاب کا ماحول ترو تازہ کر کے فارغ ہو جاتے۔ مگر یہ منصوبے بنانے والی ٹیم چھوٹے موٹے کام نہیں کرتی تھی۔ بلکہ وہ اپنا ہنر ثابت کرنے کے لیے بڑے بڑے کام خود بناتے تھے۔ 

بھلے ہی یہ ایک گھر میں موجود تالاب ہے، ذرا سوچیے کہ بھری دوپہروں میں پول سے نکلتے ہی گھر میں واپس جائے بغیر کنارے پر موجود شاور استعمال کرنا اور پھر پول کے کنارے موجود لمبی کرسیوں پرآرام کرنا کتنا شاندار ہو گا۔ اگر ہم یہاں رہتے ہوتے تو شاید ہم کبھی گھر میں واپس نہ جاتے۔

ساحل پر رہنے جیسا طرز زندگی

ایک بہترین فیروزی پول اور اس کے گرد لکڑی کا فرش،ایک کھلے اور پرکشش منظر میں بنانے کے بعد باقی کیا رہ جاتا ہے؟ کنارے پر بنی ایک جھونپڑی۔ کنارے پر رکھی جانے والی کرسیاں عمدہ ہوتی ہیں مگر جب آپ کو تھوڑا سایہ چاہیے ہو تو کنارے پر بنی جھونپڑی آپ کے باغ میں ایک بہترین اضافہ ہے۔

ہمیں یہ پورا منظر بہت پسند ہے۔ جسے ایک خوبصورت لکڑی کا پیپا، سرمئی روش اور دیہی انداز مکمل کر رہے ہیں مگر ہماری توجہ حاصل کی ہے تو اس شاندار جھونپڑی نے۔ نفیس پردوں اور جدید فرنیچر سے سجی یہ جھونپڑی بیٹھ کر اس نئے پول کی خوبصورتی کو سراہنے کی بہترین جگہ ہے۔ کتنا دیدہ زیب بدلاؤ ہے۔ 

ایسے ہی مزید خوبصورت مناظر کے لیے دیکھیے: گھروں کی بیرونی نشست گاہیں۔

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista